بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک

File Picture

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

 

سانبہ میں ڈرون سرگرمی کے بعد وسیع علاقے میں تلاشی مہم

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

ایجنسیز

جموں؍۱۰مارچ

راجوری ضلع کے نوشہرہ کے جھنگڑ علاقے میں منگل کے روز لائن آف کنٹرول کے نزدیک دراندازی کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے فوج نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا، جبکہ دوسرے کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

فوج کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب خفیہ ایجنسیوں سے معتبر اطلاع ملی کہ جھنگڑ کے عام علاقے میں، ایل او سی کے قریب، دو مشتبہ دہشت گرد نقل و حرکت کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی علاقے میں تعینات فوجی دستوں نے الرٹ جاری کیا اور نگرانی کا دائرہ وسیع کر دیا۔

فوج کی وائٹ نائٹ کور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اطلاع ملنے کے فوراً بعد فوجی اہلکاروں نے نہایت سرعت اور حکمت عملی کے ساتھ کارروائی کی اور دراندازی کی کوشش کرنے والے گروپ کا راستہ روک لیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا جبکہ دوسرا گھنے جنگل کا رخ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔

واقعے کے بعد فوج نے جھنگڑ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فوجی دستوں کو دوبارہ منظم کرکے مفروردہشت گرد کی تلاش کے لیے زمینی اور فضائی نگرانی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

ڈرون، جدید نگرانی کے آلات اور رات کے وقت دیکھنے والے آلات کی مدد سے علاقے کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا سدباب کیا جا سکے۔

فوج نے کہا ہے کہ پورے علاقے میں بلند ترین چوکسی برقرار رکھی گئی ہے اور لائن آف کنٹرول کے اس پورے سیکٹر میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق دراندازی کی یہ کوشش اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ سرحد پار موجود گروہ سرگرمیوں کو تیز کرنے کی کوشش میں ہیں، تاہم فوج اس طرح کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

اس دوران حکام نے بتایا کہ منگل کے روز جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ مبینہ پاکستانی ڈرون کی سرگرمی کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پیر کی دیر رات دبُوہ کے عمومی علاقے کے اوپر مشتبہ دشمن ڈرون کی نقل و حرکت کا پتہ چلا، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی اقدامات شروع کیے، جن میں مزید نفری کی تعیناتی اور علاقے کی مکمل تلاشی شامل ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کہیں اس کے ذریعے ہتھیار یا منشیات تو نہیں گرائی گئی ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ جس علاقے میں ڈرون دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں وہاں فوج، پولیس اور بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی مشترکہ تلاشی مہم جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور بی ایس ایف نے ضلع کے راج پورہ علاقے میں بھائی نالہ، لالا چک اور ملانی میں بھی علی الصبح مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد تلاشی مہم شروع کر دی ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 ملک مخالف سرگرمیوں کا الزام جل شکتی کے تین ملازم فارغ

Next Post

پہاڑی علاقوں میں برفباری‘میدانی علاقوں میں  ہلکی بارشیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
پہاڑی علاقوں میں برفباری‘میدانی علاقوں میں  ہلکی بارشیں

پہاڑی علاقوں میں برفباری‘میدانی علاقوں میں  ہلکی بارشیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.