منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی بے پناہ صلاحیت: مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-06
in قومی خبریں
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 05 مارچ (یواین آئی) صدر دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ ہندوستان اور فن لینڈ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ محترمہ مرمو نے ہندوستان کے دورے پر آئے فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب کے ساتھ جمعرات کو راشٹرپتی بھون میں ملاقات کے دوران یہ بات کہی۔
انہوں نے صدر اسٹب کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے رائے سینا ڈائیلاگ میں بطورِ مہمانِ خصوصی ان کی موجودگی ہندوستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ موجودہ عالمی حالات پر ان کے خیالات تمام شرکاء کے لیے نہایت اہم اور مفید ہوں گے۔
صدر نے کہا کہ ہندوستان فن لینڈ کو ایک اہم اور قابلِ اعتماد شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ جمہوری روایات پر مبنی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حالیہ برسوں میں ہندوستان-فن لینڈ تعلقات جدت، صاف ٹیکنالوجی، تعلیم اور اقتصادی تعاون جیسے اہم ستونوں کی بنیاد پر ایک متحرک شراکت داری کے طور پر ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ حال ہی میں اعلان کردہ ہند-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو نئی رفتار دے گا۔
محترمہ مرمو نے کہا کہ فن لینڈ کوانٹم ٹیکنالوجی سے لے کر 6 جی تک جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیوں میں عالمی رہنما ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی کے سفر میں فن لینڈ کی کمپنیوں کے کردار کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ کئی ہندوستانی کمپنیاں فن لینڈ میں سرگرم ہیں اور ہزاروں ہندوستانی، خاص طور پر آئی ٹی پروفیشنلز، فن لینڈ کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ صورتحال ان شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعاون کی بے پناہ صلاحیت فراہم کرتی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ اور اسرائیل کی ایران میں فوجی مہم میں مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار

Next Post

ایئر انڈیا ویتنام اور جاپان کے لیے نئی پروازیں شروع کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
جموں سے سرینگر کیلئے صبح کی پرواز یکم اپریل سے شروع ہوگی

ایئر انڈیا ویتنام اور جاپان کے لیے نئی پروازیں شروع کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.