ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سوشل میڈیا پر جھوٹا مواد پھیلانے کا الزام‘روح اللہ اور متوکیخلاف مقدمہ درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سوشل میڈیا پر جھوٹا مواد پھیلانے کا الزام‘روح اللہ اور متوکیخلاف مقدمہ درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

شوپیاں میں بھی اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج:پولیس

ایجنسیز

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر؍۴مارچ

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹے، من گھڑت اور گمراہ کن مواد کی تشہیر سے متعلق موصولہ مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے آغا سید روح اللہ مہدی (رکن پارلیمان) اور جنید عظیم متو (سابق سری نگر مئیر) کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

سری نگر پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ زیر بحث مواد بظاہر مسخ شدہ بیانیے اور غیر مصدقہ معلومات کی ترسیل پر مشتمل تھا، جو عوامی بے چینی اور سماجی ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کا سبب بن سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی دانستہ غلط معلومات کی اشاعت امن، سلامتی اور مجموعی استحکام کے لئے سنگین خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں سائیبر پولیس اسٹیشن سری نگر میں بھارتیہ نیائے سنتہا (بی این ایس) کی دفعات۱۹۷(۱)(ڈی) اور۳۵۳(۱)(بی) کے تحت ایف آئی آر نمبر۲/۲۰۲۶اور۳/۲۰۲۶درج کئے گئے اور دونوں مقدمات کی تحقیقات شروع کی گئیں۔

سری نگر پولیس نے عوامی امن اور قانون و نظم کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آن لائن مواد شیئر کرنے سے قبل مستند اور سرکاری ذرائع سے معلومات کی تصدیق کریں اور کسی بھی غیر مصدقہ مواد کی تشہیر سے گریز کریں جو فرقہ وارانہ ہم آہنگی یا عوامی نظم و نسق میں خلل ڈال سکتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ادھرپولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر اشتعال انگیز مواد کی تشہیر پر عوامی نظم ونسق کو متاثر کرنے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

شوپیاں پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر ایسے اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کا نوٹس لیا گیا جو عوامی نظم ونسق کی بر قراری کے لئے نقصان دہ پایا گیا۔

پولیس نے کہا کہ اطلاع کے مطابق ایک شخص جاوید احمد کھانڈے ولد علی محمد کھنڈے ساکن سزن کیگام کو مبینہ طور پر بعض ویڈیوز کو ایسے کیپشنز اور تنصروں کے ساتھ شیئر اور پھیلانے میں ملوث پایا گیا جو بادی النظر میں امن عامہ کو متاثر کرنے اور قانون و نظم کی صورتحال کو خراب کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔

ان کا کہنا ہے’’اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شوپیاں (پولیس پوسٹ کیگام) میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک ایف آئی آر زیر نمبر۲۶/۲۰۲۶ایک مقدمہ درج کیا گیا اور تفتیش کا آغاز کیا گیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شوپیاں پولیس نے امن و امان برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے وقت ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ بہار کے  عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان

Next Post

ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر

ایران جنگ سے عالمی بحری اور فضائی کارگو سپلائی چین متاثر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.