جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

…….خاموشی !

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-04
in سچ تو یہ ہے
A A
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این سی کا جواب !

اتفاق اور نہ اتحاد!

تو صاحب میڈم جی …….میڈم محبوبہ مفتی جی کو ملال ہے۔او آئی سی کا ملال ہے کہ او آئی سی نے ایران پر جاری امریکی اور اسرائیلی حملوں پر خاموشی اختیار کی ہے ۔ میڈم جی کا جاننا اور ماننا ہے کہ او آئی سی کی خاموشی اصل میں ان حملوں کی خاموش تائید ہے کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو ……. تو او آئی سی خاموش نہیں رہتی……. بالکل بھی نہیں رہتی ہے ۔ صاحب ہمیں تو میڈم جی کی باتوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے ……. بالکل بھی نہیں ہے لیکن……. لیکن اختلاف ضرورہے اور اس لئے ہےاور اس لئے ہے کہ پہلی بار او آئی سی نے وہ کیا جو اسے کرنا چاہئے …….یعنی خاموش رہنا چاہئے ۔ ہمیں تو لگتا ہے کہ او آئی سی کو بالآخر اپنی اوقات معلوم ہو ئی ہے اور سو فیصد ہو ئی ہے اور……. اور وہ اب اپنی اس اوقات سے باہر نہیں آنا چاہتی ہے اور اس لئے نہیں آنا چاہتی ہے کہ ماضی میں جب بھی اس نے اپنی اوقات سے باہر آنے کی حماقت کی تو ……. تو اللہ میاں کی قسم اسے منہ کی کھانی پڑی اور سو فیصد کھانی پڑی ۔ کشمیر اور کشمیری اس کے سب سے بڑے گواہ ہیں کہ کشمیریوں نے دیکھا دو تین دہائیوں تک دیکھا کہ کیسے او آئی سی اپنی اوقات میں نہ رہ کر کشمیر پر ہمسایہ ملک کی شہ پر بے ہنگم بیانات دیتی رہی اور……. اور یہی بیانات اس کیلئے باعث خجالت اور رسوائی بن جاتے تھے …….دہلی سے جو پھٹکار ملتی تھی وہ الگ سے ۔اب کی بار بات کشمیر نہیں بلکہ ایران کی ہے …….ایران کے ساتھ ساتھ امریکہ اور اسرائیل اور ……. اور کچھ مغربی ممالک کی ہے …….مختصر اب کی بار بات بڑی ہے اوراو آئی سی اپنے چھوٹے سے منہ سے کوئی بڑی بات کہنے کی حماقت نہیں کر سکتی ہے کہ ……. کہ اگر اس نے ایساکیا بھی ‘ایسی حماقت کی بھی تو……. تو ایران میں جنگ بند ہونے سے رہی ‘ لیکن خواہ مخواہ اسے بہت کچھ سننا پڑے گا ……. امریکہ اور اسرائیل سے سننا پڑے گا ۔میڈم جی ! آپ بخوبی واقف ہوں گی ‘ اس ایک بات سے واقف ہو ں گی کہ ……. کہ خاموشی میں ہی بھلائی ہے اور فلاح بھی اور او آئی سی بالکل ایسا ہی کررہی ہے…….خاموش رہ کر اپنی عزت …….بچی کھچی عزت بچا رہی ہے اور……. اور کچھ نہیں ۔ بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مسلسل ساتواں خشک موسمِ سرما 

Next Post

راجوری،پونچھ سیکٹر میں فوج کیلئے ۸۰۰ پورٹرز کی بھرتی کی جائے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

این سی کا جواب !

2026-06-05
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
Next Post
پاکستانی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں تیز

راجوری،پونچھ سیکٹر میں فوج کیلئے ۸۰۰ پورٹرز کی بھرتی کی جائے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.