ایجنسیز
سرینگر؍۳ مارچ
سری نگر کے بیمینہ بائی پاس پر حاج ہاؤس کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں۱۶سالہ لڑکا جان کی بازی ہار گیا، حکام نے بتایا۔
حادثہ بمنہ کے قومی شاہراہ کے حصے پر اُس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔
زخمی موٹر سائیکل سوار کو فوری طور پر جے وی سی اسپتال،بمنہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عدنان ظہور ولد رہائشی ہاؤسنگ کالونی بمنہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے میں ملوث ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور متعلقہ دفعات کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
حکام نے شہری حدود میں مصروف شاہراہوں پر گاڑی چلاتے وقت ڈرائیوروں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔










