نئی دہلی// ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 20,038 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد 4,37,10,027 ہو گئی ہے جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 11,15,068 ویکسین لگائی گئیں۔ جس کی وجہ سے اب تک 199 کروڑ 47 لاکھ 34 ہزار 994 ٹیکے لگائے چکے ہیں ۔
اسی عرصے میں 16,994 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد انفیکشن سے نجات حاصل کرنے والوں مجموعی تعداد بڑھ کر 4,30,45,350 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 47 اموات بھی ہوئی ہیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 604 تک پہنچ گئی ہے۔
اس وقت ملک میں فعال کیسز کی تعداد 1,39,073 ہے، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2,997 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران ملک میں 4,50,820 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4 لاکھ 50 ہزار 820 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اس کے ساتھ اب تک کل 86 کروڑ 86 لاکھ 15 ہزار 168 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔