نئی دہلی// مہاراشٹر حکومت کے پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 3 روپے کی ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) میں کٹوتی کرنے کے فیصلے کے بعد جمعہ کو ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
ایکناتھ شندے حکومت نے جمعرات کو اپنی پہلی کابینہ میٹنگ میں ایندھن پرویٹ کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ملک کی معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ممبئی میں ویٹ میں کٹوتی کے بعد آج پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
تاہم ملک کی دیگر ریاستوں میں ایندھن کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے اس کی قیمتیں مسلسل 55ویں دن مستحکم رہیں۔
دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 96.72 روپے اور 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔
مئی کے آخری ہفتے میں عام آدمی کو بڑی راحت دیتے ہوئے مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 8 روپے اور 6 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب کم از کم 9.5 روپے اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔