منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کی اعلیٰ سطحی سفارتی میٹنگوں میں شرکت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-21
in قومی خبریں
A A
وزیر اعظم کا 13 تا 15 ستمبرمیزورم، منی پور، آسام، مغربی بنگال اور بہار کا دورہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

شمولیاتی اے آئی، اقوام متحدہ کی اصلاحات اوراسٹریٹجک شراکت داری پر زوردیا
نئی دہلی، 20 فروری (یو این آئی)
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز قومی دارالحکومت میں منعقدہ اعلیٰ سطح کی میٹنگوں کے دوران مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو جامع اور ترقیاتی مقاصد کے لیے وقف کرنے کےہندوستان کے عزم پر زور دیا، نیز سری لنکا اور سلوواکیہ کے ساتھ اہم دوطرفہ شراکت داریوں کو بھی آگے بڑھایا۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ساتھ ملاقات میں وزیر اعظم نے اے آئی کی عالمی گورننس اور اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا کہ اس سے انسانیت کے تمام طبقات مستفید ہوں۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل مسٹر انتونیو گوتریس کے ساتھ ملاقات کے دوران، ہم نے اے آئی کو سب کے لیے جامع بنانے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے تعمیری کردار ادا کرنے پر بات کی۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا ک بہتر کرۂ ارض کے لیے اے آئی کے استعمال کی خاطر کی جانے والی کسی بھی کوشش میں ہندوستان کا تعاون شامل رہے گا۔
ان مذاکرات میں اقوام متحدہ کے نظام کی طویل عرصے سے زیر التوا اصلاحات، بالخصوص ترقی پذیر ممالک کی آواز کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی بات کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ کی اصلاحات، خاص طور پر عالمی خطۂ جنوب کو زیادہ نمائندگی دینے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا۔
ہندوستان مستقل طور پر عالمی اداروں کی تنظیمِ نو کی وکالت کرتا رہا ہے تاکہ وہ عصری جغرافیائی سیاسی حقیقتوں کی عکاسی کر سکیں، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی توسیع اور ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ممالک کی بہتر نمائندگی شامل ہے۔
ایک علیحدہ ملاقات میں، وزیر اعظم مودی نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے سے ملاقات کی اور اس بات چیت کو دوطرفہ دوستی کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک قدم قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک قابلِ قدر پڑوسی کے ساتھ دوستی کو مضبوط بنا رہے ہیں! دہلی میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا دسانائیکے سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے حالیہ عرصہ میں ہندوستان اور سری لنکا کے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعدد شعبوں میں مزید تعاون کے امکانا کا جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ہم نے حالیہ دنوں میں ہندوستان اور سری لنکا کے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ہم نے توانائی، کنیکٹوٹی، انفراسٹرکچر، صحت کی دیکھ بھال، مہارت کی ترقی، ثقافت، نیلگوں معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
ہندوستان اور سری لنکا دیرینہ تہذیبی، ثقافتی اور معاشی روابط رکھتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، نئی دہلی نے معاشی چیلنجوں کے دوران کولمبو کی مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے بحری سلامتی، قابلِ تجدید توانائی اور علاقائی رابطوں میں تعاون بڑھانے کی کوشش کی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سپریم کورٹ نے مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے لیے عدالتی افسران کی تعیناتی کا حکم دیا

Next Post

ڈیلی ویجروں کی مستقلی:

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

ڈیلی ویجروں کی مستقلی:

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.