جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی

کوئی نقصان نہیں ‘سندر بنی سیکٹر میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر: جموں و کشمیر کے شمالی ضلع کپوڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جمعہ کو اس وقت کشیدگی کی فضا پیدا ہوئی جب پاکستان کی جانب سے نوگام سیکٹر کے توتمار گلی علاقے میں اچانک جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ دوپہر کے قریب شروع ہوئی اور کچھ وقت تک جاری رہی۔
فوجی حکام نے تصدیق کی کہ پاکستانی پوسٹوں سے کی گئی فائرنگ بلا اشتعال تھی، تاہم بھارتی فوج نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں صورتحال کو سنبھالا اور کسی قسم کی جوابی اشتعال انگیزی سے گریز کیا۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے اس طرح کی حرکتیں امن کو درہم برہم کرنے کی کوشش ہیں، مگر ہماری فورسز ہر وقت پوری چوکسی کے ساتھ تیار ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ  فائرنگ کے دوران کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد علاقے میں معمولاتِ زندگی بحال ہو گئے تاہم فوج نے اضافی گشت اور نگرانی بڑھا دی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دراندازی یا مزید اشتعال انگیزی کو روکا جا سکے۔
سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے مطابق فائرنگ شروع ہوتے ہی چند منٹ کے لیے خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہوئی، مگر بھارتی فوج کی فوری کارروائی اور بعد میں خاموشی سے حالات دوبارہ معمول پر آگئے۔
اس دوران جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے سندربنی سیکٹر میں جمعے کے روز سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑے سرچ آپریشن کے دوران جنگی ساز و سامان برآمد کیا ہے۔
یہ کارروائی اُس دراندازی کی کوشش کے اگلے ہی دن کی گئی جسے جمعرات کے روز بھارتی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ناتھوا ٹبہ علاقے میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ اس دوران فورسز کو کئی مقامات پر بھاری خون کے نشانات ملے جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گرد شدید زخمی حالت میں پسپا ہونے پر مجبور ہوئے۔
آپریشن کے دوران فورسز نے ایک اے کے۴۷رائفل، دو میگزین بمعہ زندہ گولیاں، تین رساکس، کمبل، راشن اور مختلف قسم کے ملبوسات برآمد کیے۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ مواد اس بات کی واضح دلیل ہے کہ دہشت گرد ایک بڑی کارروائی کی نیت سے سرحد پار کرنے کی کوشش میں تھے، تاہم فوج کی مستعدی نے ان کے عزائم کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن بدستور جاری ہے اور فوج نے ایل او سی کے گرد چوکسی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی دستے تعینات کیے ہیں تاکہ زخمی دہشت گرد دوبارہ گھسنے کی کوشش نہ کر سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 بلوچ باغیوں کی تحویل میں موجود پاکستانی فوجی ڈیڈ لائن قریب آنے پر فریاد کرنے لگے

Next Post

رواں برس۳۰ہزار سے زائد اسامیاں پُر کی جائیں گی:وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
رواں برس۳۰ہزار سے زائد اسامیاں پُر کی جائیں گی:وزیر اعلیٰ

رواں برس۳۰ہزار سے زائد اسامیاں پُر کی جائیں گی:وزیر اعلیٰ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.