پیر, جولائی 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈیلی ویجروں کی مستقلی پر اسمبلی میں بیاں ‘ سفارشات کا انتظار ہے :حکومت 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی میں منگل کے روز مختلف محکموں میں کام کر رہے ڈیلی ویجرز، کیجول، سیزنل اور دیگر زمروں کے ملازمین کی ریگولرائزیشن سے متعلق اہم سوالات کا تفصیلی جواب پیش کیا گیا۔
    حکومت نے اعتراف کیا کہ متعدد محکموں میں ہزاروں ورکرس گزشتہ۲۰برس سے زیادہ عرصے سے انتہائی کم اجرت پر اہم سرکاری خدمات انجام دے رہے ہیں۔
    حکومت کے مطابق ان ملازمین کی تعیناتیاں مختلف محکموں کی عملی و انتظامی ضرورتوں کے تحت کی گئی ہیں تاکہ زمینی سطح پر سرکاری اسکیموں کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ محکمہ وار اور ریجن وار ایسے ملازمین کی مکمل تعداد آن لائن آدھار پر مبنی بایومیٹرک شناختی نظام کے ذریعے رجسٹر کی گئی ہے۔
    حکومت نے واضح کیا کہ ڈیلی ریٹیڈ ورکرز، کیجول لیبر اور دیگر زمروں کو کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہیں دی جا رہی ہیں اور سال۲۰۲۵۔۲۶ کے لیے تمام محکموں کو ’’ویجز اینڈ آؤٹ سورسنگ‘‘ مد میں فنڈ جاری کیے گئے ہیں تاکہ اجرتوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے۔
    فلاحی سہولیات کے بارے میں حکومت نے بتایا کہ تمام ایسے ملازمین کو پی ایم صحت اسکیم کے تحت فی خاندان سالانہ۵لاکھ روپے ہیلتھ انشورنس کی سہولت حاصل ہے، جو سرکاری و نجی دونوں منظور شدہ اسپتالوں میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ تاہم چونکہ یہ ملازمین مستقل اسامیوں پر تعینات نہیں، اس لیے باقاعدہ چھٹیاں اور پنشن جیسی مراعات ان پر لاگو نہیں ہوتیں۔
    ریگولرائزیشن سے متعلق اہم پیش رفت بتاتے ہوئے حکومت نے کہا کہ۱۹مارچ۲۰۲۵کو چیف سکریٹری کی سربراہی میں ایک ہائی لیول کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جسے چھ ماہ میں اپنی سفارشات پیش کرنے کا اختیار دیا گیا تھا۔ کمیٹی اس وقت مختلف زمروں کے ملازمین کے کیسز، مالی اثرات، قانونی پہلوؤں اور مستقبل کی پالیسی پر جامع کام کر رہی ہے۔
    مالی اثرات کے بارے میں بتایا گیا کہ ریگولرائزیشن کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اخراجات کا تخمینہ کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گا۔ اس حوالے سے حکومت تمام محکموں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
    ریگولرائزیشن میں تاخیر پر حکومت نے کہا کہ یہ نہ تو انتظامی نااہلی ہے اور نہ ہی پالیسی کی غفلت بلکہ معاملہ قانونی مضبوطی اور مالی پائیداری کے تقاضوں کے تحت غورطلب ہے۔ حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی کی سفارشات موصول ہوتے ہی ان پر شفاف، قانونی اور مالی تقاضوں کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

 

    حکومت نے آخر میں کہا کہ وہ اس مسئلے کو منصفانہ، شفاف اور پائیدار طریقے سے حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں 17.27 لاکھ کنال سرکاری اراضی پر قبضہ 

Next Post

رندھاوا کے بیان پر اسمبلی میں ہنگامہ ‘بی جے پی ممبر کی’وضاحت ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

2026-07-20
نشہ مکت جموں کشمیر کیلئے ۱۰۰  روزہ مہم
اہم ترین

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

2026-07-20
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کاجنتر منتر پر این سی کے مجوزہ اجلاس میں مشروط آمادگی کا اظہار

2026-07-20
نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے آثار ‘ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

2026-07-20
اہم ترین

محمد جعفر اخون ’پارٹی مخالف  سرگرمیوں‘ پر چھ برس کیلئے خارج

2026-07-20
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پونچھ میں۲۵کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ضبط

2026-07-20
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

راجوری اور کٹھوعہ میں مبینہ مویشی اسمگلر  سمیت دو افراد پی ایس اے کے تحت نظر بند

2026-07-20
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
اہم ترین

بھدرواہ فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت پر ڈوڈہ اور کشتواڑ میں جزوی بند

2026-07-20
Next Post
رندھاوا کے بیان پر اسمبلی میں ہنگامہ ‘بی جے پی ممبر کی’وضاحت ‘

رندھاوا کے بیان پر اسمبلی میں ہنگامہ ‘بی جے پی ممبر کی’وضاحت ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.