جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

وعدوں پر اعتبار نہیں 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-17
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اتفاق اور نہ اتحاد!

 گرما میں بھی….!

تو کیا کشمیریوںکو اب وعدوں پر اعتبار نہیں رہا ؟لگتا تو ایسا ہے کہ کشمیر ی اب وعدوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں اور …….اور اس لئے نہیں ہیں کہ ان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی کبھی لاج نہیں رکھی گئی  …….بالکل بھی نہیں رکھی گئی ۔ رکھی گئی ہو تی ‘ وعدوں کو پورا کیا گیا ہو تا تو شاید کشمیری ان پر اعتبار بھی کرتے  ……. لیکن وہ اعتبار نہیں کرتے ہیں اور اس لئے نہیں کرتے ہیں کیونکہ ان کا یہ بھروسہ توڑا گیا اور بار بار توڑا گیا ۔ اس لئے اب انہیں وعدوں پر اعتبار نہیں ہے ۔ اپنی طرف سے تو گورے گور ے بانکے چھورے وزیرا علی ٰ‘ عمرعبداللہ نے اسمبلی میں وعدہ کیا ہے  ……. ڈیلی ویجروں کا مسئلہ ‘ ان کی مستقلی کا مسئلہ اسی سال حل کرنے کا وعدہ ‘ لیکن  ……. لیکن ڈیلی ویجر ان کے وعدے پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں  ……. ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ جب وزیر اعلیٰ نے اسمبلی میں انہیں اسی سال مستقل کرنے کا وعدہ کیا تو ……. تو وہ اس وعدے کو سچ مانتے  ……. لیکن وہ ایسا کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور آئے روز سڑکوں پر نکل آتے ہیں ۔ پیر کو ڈیلی ویجر سرینگر میں حکمران جماعت کے صدر دفتر تک مارج کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے  ……. ان کی یہ کوشش تو ناکام ہو ئی  ……. لیکن  ……. لیکن ان کی یہ کوشش ‘ سڑکوں پر آنا اور بار بار آنے کی کوشش اگر کسی بات کی چغلی کھاتا ہے تو اس ایک بات کی کھاتا ہے کہ کشمیری وعدوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہیں  …….اب صاحب ہم تو زیادہ باتیں نہیں کریں گے  ……. بالکل بھی نہیں کریں گے سوائے اس ایک بات کے کہ  ……. کہ گیند وزیر اعلیٰ کے پالے میں ہیں  …….اب ان کی باری ہے  …….وعدوں کو نبھانے کی  باری  ……. وہ وعدے جو انہوں نے الیکشن  ……. اسمبلی الیکشن سے پہلے کئے ‘ الیکشن کے دوران کئے اور الیکشن کے بعد حکومت بنانے کے بعد کررہے ہیں  ……. یہ وعدے کہ ان کی حکومت سبھی وعدوں کو پورا کرے گی اور  ……. اور ایسا ہی ہو اور لوگ …….کشمیری ان کے یا کسی بھی سیاستدان کے وعدوں پر دو بارہ اعتماد اور بھروسہ کرنا شروع کردے تو صاحب ضروری ہے  …….یہ ضروری ہے کہ وزیر اعلیٰ ڈیلی ویجروں سے کیا ہوا وعدہ پورا کریں  ……. اسی سال پورا کریں۔ اور ہاں اس کے علاوہ لوگوں سے کئے گئے دوسرے وعدے بھی ۔ تاکہ لوگ سڑکوں پر نہیں گھروں اور دفتروں میں بیٹھ جائیںاور اپنا کام کریں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت اور امریکہ میں تجارتی معاہدہ :

Next Post

عارضی ملازموں کا سرینگر میں اپنے مطالبوں کے حق میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اتفاق اور نہ اتحاد!

2026-06-04
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 گرما میں بھی….!

2026-06-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دُکھتی رگ پر ہاتھ

2026-06-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اونٹ رے اونٹ تیری….

2026-05-31
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

 …. ایک اور بات !

2026-05-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عید قربان

2026-05-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

2026-05-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ لاپتہ :ہاں تو؟

2026-05-24
Next Post
عارضی ملازموں کا سرینگر میں اپنے مطالبوں کے حق میں احتجاج

عارضی ملازموں کا سرینگر میں اپنے مطالبوں کے حق میں احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.