جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

قوم کا پلوامہ کے شہداء کو خراج عقیدت 

 ملک کیلئے ان کی عقیدت، عزم اور خدمت ہمارے اجتماعی شعور میں ہمیشہ کے لیے نقش رہے گی:وزیر اعظم مودی 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
قوم کا پلوامہ کے شہداء کو خراج عقیدت 

oplus_145760256

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

 دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے سکیورٹی فورسز اور ایجنسیوں کی قربانیوں کا ملک ہمیشہ مقروض رہے گا:شاہ 

سرینگر: نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیرِاعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے اور متعدد دیگر رہنماؤں نے ہفتہ کے روز پلوامہ دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نائب صدر رادھا کرشنن نے پلوامہ دہشت گرد حملے میں جان گنوانے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قربانی ہر شہری کو مضبوط اور محفوظ ہندستان کی تعمیر کے لیے کام کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔
وزیرِ اعظم مودی نے۲۰۱۹میں اسی دن پلوامہ میں اپنی جان نچھاور کرنے والے بہادر سپاہیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے تئیں ان کی وفاداری، عزم اور خدمت ہماری اجتماعی یادداشت میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور ہر ہندستانی ان کے حوصلے سے تحریک حاصل کرتا رہے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں وزیراعظم نے لکھا ’’آج کے دن۲۰۱۹میں پلوامہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر ہیروز کو یاد کر رہا ہوں۔ ملک کے لیے ان کی عقیدت، عزم اور خدمت ہمارے اجتماعی شعور میں ہمیشہ کے لیے نقش رہے گی۔ ہر ہندوستانی ان کی لازوال ہمت سے طاقت حاصل کرتا ہے‘‘۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیرِ امت شاہ نے پلوامہ حملے میں شہید جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے اور ہندستان اس کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے سکیورٹی فورسز اور ایجنسیوں کی قربانیوں کا ملک ہمیشہ مقروض رہے گا۔
وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے بھی پلوامہ کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ۱۴ فروری۲۰۱۹کے بزدلانہ دہشت گرد حملے میں جان گنوانے والے سی آر پی ایف جوانوں کی قربانی کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔
کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے نے کہا کہ شہید جوانوں کی بہادری اور ملک کے لیے ان کی قربانی ہمیشہ امر رہے گی اور ملک انہیں کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت کئی رہنماؤں نے بھی پلوامہ حملے کی ساتویں برسی پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بھارت ماتا کی حفاظت کے لیے دی گئی ان کی قربانی کو ملک کبھی فراموش نہیں کرے گا۔
اس دوران  جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی پلوامہ حملے میں اپنی جانیں گنوانے والے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی ہمت اور لگن کو خراج تحسین پیش کیا۔
سنہا نے ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’میں۲۰۱۹میں پلوامہ میں ہونے والے دشہت گردانہ حملے کے دوران فرض کی ادائیگی میں عظیم قربانی پیش کرنے والے بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں‘‘۔
ایل جی نے کہا’’ان کی غیر متزلزل وابستگی، بے مثال جرات اور مادر وطن کے لئے بے لوث خدمت ہمیشہ ہر شہری کے لئے مشعل راہ بنی رہے گی‘‘۔
قابلِ ذکر ہے کہ۱۴فروری۲۰۱۹ کو جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہونے والا خودکش حملہ حالیہ تاریخ میں ہندستانی سکیورٹی فورسز پر سب سے مہلک حملوں میں شمار ہوتا ہے۔
ایک خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں۴۰ جوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم جیشِ محمد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈی آئی پی آر کا جموں میں ورکشاپ:’ڈیجیٹل دور میں ذمہ دار صحافت ناگزیر‘

Next Post

ہند۔پاک میچ میں دباؤ کو نظر انداز کرنا ضروری ہے: بابر اعظم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
بھارت کیخلاف میچ کیلئے ذہن میں 11 کھلاڑی ہیں پر فائنل نہیں، بابر اعظم

ہند۔پاک میچ میں دباؤ کو نظر انداز کرنا ضروری ہے: بابر اعظم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.