بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کسانوں کے لیے نقصان دہ: اکھلیش یادو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-11
in قومی خبریں
A A
بی جے پی حکومت غریبوں،کسانوں پر مظالم ڈھارہی:اکھلیش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ کسانوں کے مفادات کی بڑی بڑی باتیں کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے آج کسانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے اور امریکہ کے ساتھ 500 ارب ڈالر کی یکطرفہ تجارت کی راہ کھول دی ہے۔منگل کے روز بجٹ 2026-27 پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بجٹ سے پہلے اور بعد میں پورے ملک میں یہ بحث چل رہی تھی کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ اب کتنے ملک باقی بچے ہیں جن کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (آزادانہ تجارت کا معاہدہ) نہیں ہوا؟ انہوں نے روپے کی قدر میں کمی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ڈیل نہیں بلکہ ڈھیل ہوئی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کے سودیشی اور آتم نربھر (خود انحصاری) جیسے الفاظ سننے میں اچھے لگتے ہیں، لیکن امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد ان کے معنی بدل گئے ہیں۔ اگر 500 ارب کی یکطرفہ تجارت کھول دی گئی تو ہماری خود انحصاری کہاں جائے گی؟ انہوں نے بجٹ کو ’بے سمت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس کھوکھلی باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

سماج وادی پارٹی کے رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غریبوں اور خواتین کی بات کرنا چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ مفت اناج لے رہے ہیں، ان کی فی کس آمدنی کیا ہے؟ اتر پردیش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت میں کوئی ایسی خاص اسکیم نہیں آئی جو لوگوں کو مرکزی دھارے سے جوڑ سکے۔

کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کرتی تھی لیکن آج کسان ایم ایس پی (کم از کم امدادی قیمت) کی ضمانت کے لیے ترس رہا ہے۔ انہوں نے مہنگائی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو کسان لوہے پر پیتل چڑھا کر بھی اپنی بیٹی کو رخصت نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کسانوں کے بجائے کچھ منتخب لوگوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔

مسٹر اکھلیش یادو نے وارانسی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں منیکرنیکا گھاٹ پر اہلیہ بائی ہولکر کا مجسمہ بلڈوزر سے گرا دیا گیا اور سینکڑوں مندروں کو توڑا گیا۔ انہوں نے گنگا اور جمنا کی صفائی کے دعووں کو بھی حقیقت سے دور قرار دیا۔ مزید برآں، انہوں نے یونیورسٹیوں میں تقرریوں میں ریزرویشن کے ساتھ کھلواڑ اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بھی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پسماندہ طبقات، دلتوں، آدیواسیوں اور اقلیتوں کو ان کا حق نہیں ملے گا، وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کا خواب ادھورا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اندور میں آلودہ پانی پینے سے کتنے ہی لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔ ملک کا کوئی ایسا شہر نہیں ہے جہاں کوڑے کے ڈھیر موجود نہ ہوں۔مسٹر یادو نے مزید کہا کہ چین ہماری زمین اور بازار پر نظریں جمائے ہوئے ہے، اس لیے حکومت کو انتہائی سنجیدگی سے فیصلے کرنے چاہئیں۔ حکومت بے روزگاری دور کرنے کی باتیں تو کرتی رہی لیکن بے روزگاری کی صورتحال جوں کی توں بنی ہوئی ہے۔ حکومت نے منریگا، کی جگہ وی بی جےرام جی یوجنا (اسکیم) متعارف کروا دی ہے، لیکن اس سے اتر پردیش جیسی ریاست کو کیا فائدہ پہنچے گا؟ یہ اسکیم کس طرح چلے گی جبکہ اس کی 40 فیصد رقم کا بوجھ ریاستوں پر ڈال دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کے بعد ہمارا روپیہ کس مقام پر ہوگا، حکومت کو یہ بات ضرور واضح کرنی چاہیے۔ بی جے پی کی سرکار صنعت کاروں کے ساتھ کھڑی ہے، وہ جو لیبر قوانین لے کر آئی ہے، وہ مزدوروں کے مفاد میں نہیں ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہلی پولیس کا اے ایس آئی 15000 کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Next Post

راہل گاندھی نے سابق فوجی سربراہ کی کتاب کے حوالے سے پبلشر کے موقف پر سوال اٹھایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
جموں و کشمیر کے عوام کی نمائندگی اور ریاست کا درجہ سب سے اہم :راہل

راہل گاندھی نے سابق فوجی سربراہ کی کتاب کے حوالے سے پبلشر کے موقف پر سوال اٹھایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.