ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بندروں اور دوسرے آوارہ جانوروں سے باغات اور کھیت متاثر، حکومت نے متبادل کاشت کا مشورہ دے دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-11
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بندروں اور دوسرے آوارہ جانوروں سے باغات اور کھیت متاثر، حکومت نے متبادل کاشت کا مشورہ دے دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

جموں: جموں کشمیر انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے کہ مرکزی زیر انتظام علاقے خصوصاً ضلع سانبہ میں کسانوں کی کھڑی فصلیں بندروں اور آوارہ جانوروں کی وجہ سے شدید نقصان سے دوچار ہو رہی ہیں۔
یہ انکشاف اُس وقت سامنے آیا جب قانون ساز کونسل میں شری سُرجیت سنگھ سلاتھیا نے فصلوں کو درپیش اس سنگین خطرے پر حکومت سے وضاحت طلب کی۔
حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے جواب میں کہا گیا کہ بندروں اور دیگر آوارہ جانوروں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں نے نہ صرف دھان، سبزیوں اور دیگر اہم فصلوں کو نقصان پہنچایا ہے، بلکہ پھل دار باغات بھی اس حملے سے محفوظ نہیں رہے۔
سرکاری بیان میں واضح کیا گیا کہ بندرکو۲۰۲۲میں جنگلاتی تحفظات قوانین میں ترمیم کے بعد محفوظ جانوروں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے، جس سے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومتی سطح پر مزید اقدامات کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق کسانوں کی فصلوں کو محفوظ رکھنے کے لیے متعدد حکمت عملیوں پر عمل جاری ہے۔ محکمہ زراعت نے بندر یلغار سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کی تبدیلی کو ترجیحی حکمتِ عملی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ کسانوں کو ایسی فصلیں اگانے کی ترغیب دی جا رہی ہے جنہیں بندر عام طور پر نقصان نہیں پہنچاتے۔ ان میں لیمن گراس، پالماروزا، پودینہ، تلسی، اشوگندھا، ایلوویرا، ہلدی، ادرک، لہسن، مرچ، باجرا، فنگر ملیٹ، برنیارڈ ملیٹ اور ڈریگن فروٹ جیسی معاشی و تجارتی اہمیت کی حامل فصلیں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق یہ فصلیں نہ صرف بندروں کے حملے سے محفوظ رہتی ہیں بلکہ کسانوں کو بہتر معاشی منافع بھی فراہم کرتی ہیں۔
حکومت نے مزید بتایا کہ کسانوں کو شمسی باڑ لگانے کے لیے۵۰فیصد سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے تحت ایک ہیکٹر تک کی باڑ کے لیے ایک لاکھ روپے تک کی مالی معاونت دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ باغاتی علاقوں میں منی رپیالر گنز بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ بندروں کو فصلوں سے دور رکھا جا سکے۔
محکمہ جنگلات کی جانب سے جنگلاتی علاقوں میں پھل دار درخت لگانے کا منصوبہ بھی جاری ہے تاکہ بندر خوراک کی تلاش میں زرعی اور رہائشی علاقوں میں داخل نہ ہوں۔ حکام نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ بندروں کو کھانا کھلانے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے اُن کی آبادی انسانی آبادی کے قریب بڑھنے لگتی ہے اور مسئلہ مزید سنگین ہو جاتا ہے۔
حکومتی جواب کے مطابق انتظامیہ اس مسئلے کے حل کے لیے متعدد محکموں کی باہمی مشاورت سے مستقل حکمت عملی تشکیل دے رہی ہے تاکہ کسانوں کی محنت اور فصلیں مستقبل میں محفوظ رہ سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیرمیں۴۸ کرشر یونٹس سیل کئے گئے 

Next Post

کمزور عملدرآمد، ادھورے وعدے اور سخت ضابطہ بندی نے بجٹ کو بیوروکریٹک دستاویز بنا دیا‘سجا لون کا الزام

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
اب جموں کے ساتھ ’پرامن طلاق‘ کا وقت آ گیا ہے:سجاد لون

کمزور عملدرآمد، ادھورے وعدے اور سخت ضابطہ بندی نے بجٹ کو بیوروکریٹک دستاویز بنا دیا‘سجا لون کا الزام

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.