ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لوک سبھا میں نوک جھونک جاری ‘کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-10
in قومی خبریں
A A
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

نئی دہلی، 09 فروری (یواین آئی)
لوک سبھا میں ایوان چلانے کے لیے مصالحتی بات چیت کے باوجود پیر کو اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے درمیان شدید نوک جھونک ہوئی، جس کے باعث ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کرنی پڑی دو بار کارروائی ملتوی ہونے کے بعد دوپہر دو بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی اور پریزائڈنگ افسر سندھیا رائے نے بجٹ پر بحث شروع کرنے کے لیے کانگریس کے ڈاکٹر ششی تھرور کا نام لیا۔ انہوں نے ڈاکٹر تھرور کو بجٹ پر بولنے کے لیے کہا، لیکن ڈاکٹر تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر ایوان میں بولنا چاہتے ہیں، یہ ان کا حق ہے مگر انہیں بولنے نہیں دیا جا رہا۔ مسز رائے نے کہا کہ سب کو بولنے کا حق ہے لیکن اس وقت صرف بجٹ پر ہی بات کی جا سکتی ہے۔
اسی دوران اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ تقریباً ایک گھنٹہ پہلے وہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ انہیں ایوان میں کچھ مسائل پر بولنے کی اجازت دی جائے گی، لیکن کارروائی شروع ہوتے ہی حکومت اپنی بات سے پیچھے ہٹ گئی۔
اس پر ہرئزائیڈنگ افسر نے وضاحت دی کہ ایوان میں صرف بجٹ پر ہی بات ہو سکتی ہے۔ کسی اور موضوع پر بولنے کے لیے پہلے نوٹس دینا ضروری ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ جس ملاقات کا ذکر اپوزیشن لیڈر کر رہے ہیں، اس دوران وہ بھی اسپیکر کے کمرے میں موجود تھے۔ اس وقت اسپیکر نے کہا تھا کہ اگر ایوان پرسکون طریقے سے چلانے پر اتفاق ہوتا ہے تو بولنے کا موقع دیا جائے گا، لیکن کسی خاص موضوع پر بولنے کی بات نہیں ہوئی تھی۔
اس کے بعد محترمہ رائے نے دوبارہ ڈاکٹر تھرور کو بجٹ پر بولنے کے لیے کہا لیکن انہوں نے کچھ نہیں کہا۔ دونوں طرف سے تکرار بڑھ گئی تو پریزائیڈنگ افسر نے ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی۔
اس سے پہلے صبح 11 بجے جیسے ہی اسپیکر اوم برلا نے سوال جواب کا سلسلہ شروع کیا تو اپوزیشن کے اراکین نے ہنگامہ شروع کر دیا، جس کے باعث کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ پھر 12 بجے ایوان شروع ہوا تو اپوزیشن کا رویہ وہی رہا، جس کے باعث کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیشلز کے لیے 175 ملین ڈالر کا اقتصادی پیکیج، مودی نے تعلقات کو ’’سفارت کاری سے کہیں آگے‘‘ قرار دیا

Next Post

بلندیوں کو چھور رہی بے روز گاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی
قومی خبریں

ہندوستان – بیلجیئم شراکت داری میں نئی رفتار، آئندہ 5 سال میں دوطرفہ تجارت دگنا کرنے کا ہدف: مودی

2026-09-04
ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس
قومی خبریں

ڈرائیونگ لائسنس کے لیے گریڈڈ پوائنٹ سسٹم پر غور، ڈرائیور کی ہر غلطی پر کٹیں گے پوائنٹس

2026-09-04
اگر والدین آئی اے ایس افسر ہیں تو بچوں کو ریزرویشن کیوں؟ سپریم کورٹ کا سوال
قومی خبریں

قانون کی پڑھائی کرنےوالے طلبہ کے خلاف تادیبی کارروائی کا حق بی سی آئی یا ریاستی بار کونسلوں کو نہیں: سپریم کورٹ

2026-09-04
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

پنجاب میں لٹیروں کا گروہ چلا رہے ہیں بھگونت مان: بی جے پی

2026-09-04
’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

تجارتی معاہدوں سے ہندوستانی گاڑیوں کی صنعت کی عالمی رسائی بڑھے گی: مودی

2026-09-04
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

بلندیوں کو چھور رہی بے روز گاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.