اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 اسمبلی میں تعزیتی ریفرنس کے بعد کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-03
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 اسمبلی میں تعزیتی ریفرنس کے بعد کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

جموں: جموں و کشمیر اسمبلی کا بجٹ اجلاس پیر کو تعزیتی کارروائی کے بعد دن بھر کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
اجلاس کا آغاز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب سے ہوا جس کے فوراً بعد ایوان میں دو سینئر سیاسی رہنماؤں کی وفات پر تعزیتی ریفرنس پیش کیا گیا۔
اسپیکر عبدالرحیم راتھرنے سابق ایم ایل اے غلام محمد خان (عمر۸۲، بارہمولہ) اور سابق ایم ایل سی خواجہ غلام محمد لون (عمر۱۰۰، بڈگام) کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دونوں مرحومین کی عوامی خدمات کو شاندار انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
مرحومین کی یاد میں ایوان نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی، جس کے بعد اسپیکر نے دن بھر کی کارروائی ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر اسپیکر نے بتایا کہ ایوان کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی تجویز پر تعزیتی حوالوں کے سلسلے میں پارلیمانی طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
راتھر نے کہا کہ پارلیمنٹ میں روایت یہ ہے کہ سابق ارکان کی وفات پر صرف اسپیکر ہی تعزیتی ریفرنس پیش کرتے ہیں، جبکہ موجودہ رکن کے انتقال پر پورے ایوان کو اظہارِ تعزیت کا موقع دیا جاتا ہے اور کارروائی بھی ملتوی کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طریقہ کار کو اپناتے ہوئے آج کے اجلاس میں صرف چیئر نے ہی تعزیتی کلمات پیش کیے۔ اسپیکر نے مرحومین کی سماجی و سیاسی خدمات کو جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اپنی زندگی کے ہر مرحلے میں عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی۔
ایوان کی اگلی کارروائی مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

Next Post

جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری

جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.