جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتواڑ:دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد تلاشی آپریشن مخصوص علاقے تک محدود

ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کا امکان‘ ڈرون نگرانی کے دوران خون کے دھبے بھی دیکھے گئے ہیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشتواڑ:دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد تلاشی آپریشن مخصوص علاقے تک محدود
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں جیشِ محمد کے تین چھپے ہوئے دہشت گردوں کو ہلاک یا گرفتار کرنے کے لیے جاری تلاشی آپریشن ہفتہ کی صبح ہونے والے ایک مقابلے کے بعد ایک مخصوص علاقے تک محدود کر دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ فوجی دستوں نے علی الصبح دہشت گردوں سے دوبارہ رابطہ قائم کیا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
حکام کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران کشتواڑ میں چھ انکاؤنٹر ہو چکے ہیں، کیونکہ سیکورٹی فورسز پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیموں کے کارندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کیے ہوئے ہیں۔ کشتواڑ کی سرحدیں ڈوڈہ اور اُدھم پور اضلاع سے ملتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ علاقہ سیکورٹی کے اعتبار سے حساس بنا ہوا ہے۔
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے کشتواڑ کا دورہ کر کے انسدادِ دہشت گردی گرڈ کا جائزہ لیا اور جاری کارروائیوں میں فوجی جوانوں کے عزم و حوصلے کی ستائش کی۔
وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بتایا کہ ’’مشترکہ آپریشن ترشی-ون کے دوران۳۱جنوری کی علی الصبح ڈولگام کے عمومی علاقے میں فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے دہشت گردوں سے دوبارہ رابطہ قائم کیا‘‘۔
فوج کے مطابق مختلف ذرائع سے حاصل خفیہ معلومات کو مربوط کر کے زمینی سطح پر کارروائی کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور آپریشن تاحال جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق مشترکہ ٹیم نے برف سے ڈھکے بلند پہاڑی علاقے ڈولگام میں جیشِ محمد کے تین دہشت گردوں کو دیکھا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد کے زخمی ہونے کا امکان ہے اور ڈرون نگرانی کے دوران خون کے دھبے بھی دیکھے گئے ہیں۔ یہ گزشتہ دو ہفتوں میں چوتھی بار ہے کہ اس علاقے میں دہشت گردوں سے رابطہ قائم ہوا ہے۔
چھاترو ،ڈولگام،دچھّر کے برفانی اور دشوار گزار علاقے میں جاری یہ انسدادِ دہشت گردی آپریشن گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہے، جس کا مقصد تین چھپے ہوئے جیشِ محمد دہشت گردوں کو ہلاک کرنا ہے۔
آپریشن کے دوران شرپسند عناصر کی جانب سے موبائل انٹرنیٹ کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے سنگھ پورہ، چنگم اور چترو سمیت چھ کلومیٹر کے دائرے میں جمعہ سے موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔
یہ کارروائی۱۸جنوری کو شروع کی گئی تھی، جس کے دوران منڈرل ،سنگھ پورہ کے قریب سونّر جنگل میں شدید فائرنگ ہوئی، جس میں ایک پیرا ٹروپر شہید اور سات فوجی زخمی ہو گئے تھے۔ اگرچہ دہشت گرد گھنے جنگلات اور مشکل جغرافیائی حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم سیکورٹی فورسز نے دو فٹ سے زائد برفباری کے باوجود تعاقب جاری رکھا۔
اس کے بعد۲۲جنوری کو مالی دانا ٹاپ اور۲۵جنوری کو جنسیر،کندیوار میں مزید دو مقابلے ہوئے، لیکن دہشت گرد ایک بار پھر گہرے جنگلات میں چھپنے میں کامیاب ہو گئے۔
فوجی کمانڈر کا یہ دورہ جمعرات کو جموں میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ اجلاس کے بعد ہوا، جس میں جموں خطے میں بدلتی ہوئی سیکورٹی صورتحال اور انسدادِ دہشت گردی گرڈ کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ حکام کے مطابق شمالی کمان کے آرمی کمانڈر نے زمینی کمانڈروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ان کے عزم و استقلال کو سراہا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کٹرا میں دیویوں کے میوزیم پر کام جلد شروع ہوگا:سنہا

Next Post

وادی میں۱۰فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
وادی میں۱۰فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

وادی میں۱۰فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.