پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سی آر پی ایف کے ڈی جی کا مجموعی سکیورٹی صورتحال جائزہ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-01
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
سی آر پی ایف کے ڈی جی کا مجموعی سکیورٹی صورتحال جائزہ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

سرینگر: سی آر پی ایف کےڈائریکٹر جنرل جی پی سنگھ نے سری نگر کے دو روزہ دورے کے دوران وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے متعدد اہم مقامات کا دورہ کیا، سیکورٹی اجلاسوں کی صدارت کی، جوانوں سے براہ راست گفتگو کی اور نئے قائم شدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کارکردگی کا بھی معائنہ کیا۔
جمعرات کی دوپہر سری نگر ہوائی اڈے پہنچنے کے فوراً بعد ڈی جی سی آر پی ایف۵۴ویںبٹالین نشاط روانہ ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ سپیشل ڈی جی آپریشنز راجیش کمار، آئی جی کشمیر سیکٹر اور آئی جی سری نگر سیکٹر موجود تھے۔ ڈی جی نے بٹالین کے معائنے کے ساتھ ایک اہم آپریشنل میٹنگ کی صدارت کی اور زمینی صورتحال کے بارے میں بریفنگ لی۔
بعد ازاں انہوں نے ہیڈکوارٹر سری نگر سیکٹر کا دورہ کیا جہاں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈی جی نے نئے قائم شدہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے کام کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہائی ٹیک نگرانی، کوآرڈی نیشن سسٹمز اور ریئل ٹائم آپریشنل ریسپانس کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر کو بھی دوہرایا کہ سی آر پی ایف وادی میں کسی بھی ممکنہ سکیورٹی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔
ڈی جی جی پی سنگھ نے کہا کہ فورس دہشت گردی کے کسی بھی خطرے کو بروقت ناکام بنانے اور امن برقرار رکھنے میں ہمیشہ اولین صف میں رہی ہے اور یہی عزم آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی تحفظ، آپریشنل ہم آہنگی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
اپنے دوسرے روز، یعنی۳۱جنوری کو ڈی جی نے گروپ سنٹر سری نگر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سینیئر کمانڈرز کے ساتھ سیکورٹی صورتحال اور فورس کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی۔ اجلاس میں موجودہ خطراتی رجحانات، انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی، حساس علاقوں میں تعیناتی اور زمینی سطح کے چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔
اسی روز ڈی جی نے۴۴بٹالین کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں سے ’سینک سمیلن‘ میں براہ راست گفتگو کی، ان کے مسائل سنے، آپریشنل تجربات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ان کے حوصلے بڑھائے۔ اپنے خطاب میں جی پی سنگھ نے سی آر پی ایف اہلکاروں کی بہادری، فرض شناسی اور مادر وطن کے لیے غیر متزلزل خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورس کا ہر جوان قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔
ڈی جی نے یہ بھی یقین ظاہر کیا کہ سی آر پی ایف اپنے پیشہ ورانہ جذبے، آپریشنل مہارت اور عوام دوست روایات کے ساتھ ملک کی خدمت جاری رکھے گی اور امن کے قیام کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
اس دو روزہ دورے کے دوران ڈی جی سی آر پی ایف نے وادی کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ فورس اپنی تیاریوں، ٹیکنالوجی اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے امن دشمن عناصر کے عزائم ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیری باہر کیوں نہ جائیں؟

Next Post

’دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے،زیرو ٹالررنس پالیسی اپنانے کی ضرورت‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
’دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے،زیرو ٹالررنس پالیسی اپنانے کی ضرورت‘

’دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے،زیرو ٹالررنس پالیسی اپنانے کی ضرورت‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.