جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی میں۲۶تا۲۷جنوری بھاری برف باری کا قوی امکان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر کے میدانی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

سرینگر: کشمیر میں ایک بار پھر طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ سرگرم ہو چکا ہے ، جس کے نتیجے میں۲۶جنوری کی رات سے۲۷جنوری کی شام تک بھاری برف باری اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
جمعرات کی صبح سے ہی وادی کے مختلف حصوں میں موسم کی شدت میں بتدریج اضافہ محسوس کیا گیا ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اچھا خاصا برفانی سلسلہ وادی پر اثر انداز ہونے والا ہے ، جس کی زیادہ شدت۲۷جنوری کو متوقع ہے ۔
ماہر موسمیات کے مطابق اس سسٹم کے دوران میدانی علاقوں میں بھی برف گرنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی درجے سے بھاری برف باری کے علاوہ کہیں کہیں گرج چمک اور تیز آندھی چلنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ۲۶؍اور۲۷جنوری کو وادی کے بیشتر علاقوں میں معتدل سے بھاری برف باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، خاص طور پر۲۶کی رات سے۲۷کی شام تک موسم میں بڑی تبدیلی متوقع ہے ۔۲۸ تا۳۱جنوری موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، جبکہ یکم تا۳ فروری بھی مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوسکتا ہے ۔
ادھر محکمہ نے وادی کے لیے ایک خصوصی ایڈوائزری بھی جاری کی ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سفر سے قبل ٹریفک پولیس سے ہائی وے کی تازہ صورتحال ضرور حاصل کریں کیونکہ بھاری برف باری کی وجہ سے جموں۔سری نگر قومی شاہراہ پر رکاوٹیں پیش آ سکتی ہیں۔
بالائی برفانی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈھلوانوں اور برفانی تودے گرنے والے مقامات کے قریب جانے سے گریز کریں۔
زمینداروں اور باغبانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ۲۸جنوری تک تمام زرعی سرگرمیاں معطل رکھیں۔
ادھروادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کردی گئی ہے اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے ۔
ادھر مغل روڈ، سرینگر، لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ مسلسل تین دنوں سے بند ہیں۔
ٹریفک حکام نے اتوار کو بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور پہلے نویوگ ٹنل اور ناشری ٹنل کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مغل روڈ، سری نگر – لیہہ شاہراہ اور سنتھن روڈ مسلسل تین دنوں سے بند ہیں۔
حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ شاہراہوں کی تازہ جانکاری کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور متعلقہ ٹریفک کنٹرول رومز کے ساتھ رابطہ کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف کارروائیاں، تین گاڑیاں ضبط

Next Post

’من کی بات‘: وزیر اعظم کا نشہ مخالف جدوجہد پر کشمیر کے ایک گاؤں کا ذکر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے
اہم ترین

وندے ماترم پر این سی اور کانگریس آمنے سامنے

2026-09-10
انجینئر رشید کا عبوری ضمانت میںترمیم  کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع
اہم ترین

’کیا انجینئر رشید کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جاسکتی ہے؟‘

2026-09-10
کانگریسی ضلع صدر سمیت تین لیڈروں کو پارٹی سے نکال گیا
اہم ترین

گزشتہ ۵؍اسمبلی انتخابات میں کس جماعت کو کتنی رقم ملی

2026-09-10
آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور
اہم ترین

آئی ایف ایف جے کے: جموں و کشمیر میں فلمی بنیادی ڈھانچے کے قیام پر زور

2026-09-10
نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط
اہم ترین

نشہ مکت بھارت:سماجی انصاف کی وزارت کا۴روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت پر دستخط

2026-09-10
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

حزب المجاہدین کا ہائی برڈ دہشت گرد ماڈیول بے نقاب:پولیس

2026-09-10
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

۲۰ہزار روپے رشوت طلب اور وصول کرنے پر اہلکار گرفتار

2026-09-10
جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے   جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ   کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا
اہم ترین

جسٹس پشپیندر سنگھ بھاٹی نے  جموں و کشمیر و لداخ ہائی کورٹ  کے چیف جسٹس کاحلف اٹھا لیا

2026-09-10
Next Post
جی ایس ٹی 2.0:’یہ آزاد ہندوستان کی سب سے بڑی اصلاح ہے‘

’من کی بات‘: وزیر اعظم کا نشہ مخالف جدوجہد پر کشمیر کے ایک گاؤں کا ذکر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.