جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سوپور میں کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف کارروائیاں، تین گاڑیاں ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سوپور میں کم عمر ڈرائیونگ کےخلاف کارروائیاں، تین گاڑیاں ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

سرینگر: شمالی کشمیر کے سوپور میں کم عمر ڈرائیونگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے تین معاملات میں عدالت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کی ہے ۔
پولیس بیان کے مطابق تین موٹر گاڑیاں کم عمر ڈرائیوروں کے قبضے میں چلتی ہوئی پائی گئیں۔ پولیس نے موقع پر گاڑیاں ضبط کیں اور موٹر وہیکل ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ موبائل مجسٹریٹ ٹریفک سوپور کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے تمام تینوں کیسز میں رجسٹرڈ مالکان‘ یعنی والدین کو قصوروار ٹھہرایا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن۱۲ماہ کے لیے معطل کرنے کا حکم صادر کیا۔
عدالت نے قصوروار والدین کو پروبیشن پر رہا کیا جبکہ متعلقہ اے آر ٹی او کو یہ ہدایت بھی دی گئی کہ ان تینوں کم عمر ڈرائیوروں کو۲۵سال کی عمر تک ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کیا جائے ۔
پولیس نے والدین اور سرپرستوں سے سخت اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیونگ کی اجازت دینا نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ بچوں کی زندگی اور عوامی سلامتی کو شدید خطرات لاحق کرتا ہے ۔
پولیس نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، خاص طور پر کم عمر ڈرائیونگ کے معاملات میں، زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔
حکام نے کہا کہ یہ کارروائی عوامی بیداری اور والدین کی ذمہ داری کو اجاگر کرنے کی ایک کوشش ہے تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط، قانون کی پاسداری اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کم عمر ڈرائیونگ کی اجازت نہ دیں اور ٹریفک قوانین کے نفاذ میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں، تاکہ سوپور میں محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کو فروغ دیا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوم جمہوریہ پرسرحدیں مکمل طور پر سیل، سخت ترین سیکورٹی انتظامات نافذ

Next Post

وادی میں۲۶تا۲۷جنوری بھاری برف باری کا قوی امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
ایس ایم سی نے سرینگر میں آن لائن  ویسٹ بن بکنگ سروس شروع کردی
اہم ترین

ایس ایم سی نے سرینگر میں آن لائن ویسٹ بن بکنگ سروس شروع کردی

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
Next Post
کشمیر کے میدانی علاقوں میں رواں سیزن کی پہلی برف باری

وادی میں۲۶تا۲۷جنوری بھاری برف باری کا قوی امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.