جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شدید سردی اور برفباری کے باوجود ایل او سی پر فوج چوکس، حفاظتی گرڈ مضبوط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
شدید سردی اور برفباری کے باوجود ایل او سی پر فوج چوکس، حفاظتی گرڈ مضبوط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر: یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل فوج نے لائن آف کنٹرول کے حساس اوڑی سیکٹر میں سیکیورٹی گرڈ کو مزید سخت کرتے ہوئے نگرانی اور گشت میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے تاکہ سرحد پار سے کسی بھی ممکنہ دراندازی کی کوشش کو ابتدائی مرحلے میں ہی ناکام بنایا جا سکے ۔
فوجی حکام کے مطابق پچھلے دو ہفتوں کے دوران ایل او سی کے پار مشکوک نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کے بعد اوڑی سمیت شمالی کشمیر کے مختلف فارورڈ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ۔
اوڑی سیکٹر میں فوج کے جوان شدید سردی، برف باری اور دشوار گزار زمینی حالات کے باوجود مسلسل گشت کر رہے ہیں۔ فوج کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یوم جمہوریہ سے قبل دراندازی کی کوششیں بڑھنے کا خدشہ ہمیشہ رہتا ہے ، خصوصاً اس موسم میں جب برفانی چوٹیوں اور گھنے جنگلات کو استعمال کرتے ہوئے دہشت گرد سازگار راستے تلاش کرتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے پوری سرحدی پٹی پر تین سطحی سیکورٹی گرڈ قائم کیا ہے ، جس میں گشت، نگرانی اور فائر سپورٹ سسٹم کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔
فوج نے اوڑی کے متعدد فارورڈ چوکیوں میں نگرانی کے لیے ڈرون اور ہیلی کاپٹر سرویلنس بھی بڑھا دیا ہے ، جبکہ کچھ مقامات پر نئے اوبزرویشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ علاقے پر نظر رکھی جا سکے ۔
ادھر دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ کے آس پاس پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور دراندازی کی کوششوں میں اضافہ ایک پرانی حکمتِ عملی ہے ، جس کا مقصد کشمیر کے امن اور سیاسی ماحول کو متاثر کرنا ہوتا ہے ۔ تاہم اس مرتبہ فوج نے پہل کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں پہلے سے زیادہ مستعدی اختیار کی ہے ۔
فوجی حکام نے واضح کیا ہے کہ اوڑی سیکٹر سمیت پورے شمالی کشمیر میں سیکیورٹی گرڈ کو اس حد تک فعال کر دیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی دراندازی ممکن نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور کسی بھی کوشش کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوگ یوم جمہوریہ کی تقاریب میں بھرپور شرکت کریں:آئی جی پی

Next Post

رمضان المبارک ۲۰۲۶،:بھارت میں زورے کا دورانیہ ۱۲ سے ۱۳ گھنٹے کا ہو گا 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
رمضان المبارک ۲۰۲۶،:بھارت میں زورے کا دورانیہ ۱۲ سے ۱۳ گھنٹے کا ہو گا 

رمضان المبارک ۲۰۲۶،:بھارت میں زورے کا دورانیہ ۱۲ سے ۱۳ گھنٹے کا ہو گا 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.