منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ایل جی کی بابا کاشی وشوناتھ سیوا سمیتی کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت

’سمیتی بے لوث خدمت کے ذریعے سماج مثال قائم کر رہی ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-24
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ایل جی کی بابا کاشی وشوناتھ سیوا سمیتی کی سلور جوبلی تقریبات میں شرکت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کے روز اتر پردیش کے وارانسی میں شری بابا کاشی وشوناتھ سیوا سمیتی کی سلور جوبلی کی یادگاری تقریب میں شرکت کی۔
اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے شری بابا کاشی وشوناتھ سیوا سمیتی کی۲۵ سالہ خدماتی وراثت، لگن اور بے لوث خدمت کے جذبے کو سراہا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’سچی عقیدت بے لوث خدمت میں زندہ رہتی ہے، حقیقی بھکتی رحم دلی میں پنہاں ہوتی ہے‘‘۔
سنہا نے کہا کہ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے دوران چندن واڑی بیس کیمپ پر یاتریوں کی خدمت انجام دینے والی یہ سمیتی عقیدے اور عمل کے درمیان ایک مضبوط پل بن چکی ہے اور بے لوث خدمت کے ذریعے سماج کے لیے ایک مثال قائم کر رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’پچیس برسوں سے شری بابا کاشی وشوناتھ سیوا سمیتی اس اصول کی عملی تصویر بنی ہوئی ہے کہ سچا عقیدہ بے لوث خدمت کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے‘‘۔
ایل جی نے مزید کہا’’آج کے دور میں روحانی شعور رحم، ہمدردی اور توازن فراہم کرتا ہے۔ روحانی خوشحالی قدروں سے وابستہ شہری پیدا کرتی ہے، جو ایک مضبوط سماج اور مستحکم قوم کی بنیاد بنتے ہیں‘‘۔
سنہا نے کہا کہ بلند پہاڑی علاقوں، سخت موسمی حالات اور جسمانی مشقت کے باوجود بابا برفانی کے عقیدت مندوں کی خدمت محض ایک تنظیمی سرگرمی نہیں بلکہ ایک روحانی ریاضت ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’چندن واڑی میں خدمات انجام دینے والے رضاکار رکاوٹیں ختم کر رہے ہیں اور انسانی ہمدردی پر مبنی رشتے قائم کر رہے ہیں۔ جب بھی کوئی رضاکار بغیر مانگے مدد کے لیے ہاتھ بڑھاتا ہے تو وہ ہمارے ملک کی روحانی بنیاد کو مزید مضبوط کرتا ہے‘‘۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شری دلیپ سنگھ، صدر شری بابا کاشی وشوناتھ سیوا سمیتی، تمام عہدیداران اور رضاکاروں کو خدمت کو طرزِ زندگی بنانے پر مبارکباد دی۔
ایل جی نے کہا’’آئیے ہم سب عہد کریں کہ خدمت کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنائیں، اپنے روحانی عقائد کو عملی شکل دیں اور باہمی تعاون، مہربانی اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی ایک ایسے سماج کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’تیز ہواؤں اور برفباری کے بعد وادی میں بجلی کی بحالی کا عمل جاری‘

Next Post

بھاری برفباری:وادی میں زمینی و فضائی رابطہ منقطع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
بھاری برفباری:وادی میں زمینی و فضائی رابطہ منقطع

بھاری برفباری:وادی میں زمینی و فضائی رابطہ منقطع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.