جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بڑے لوگوں کی بڑی باتیں ! 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-22
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

دہلی کی بے دلی!

    اپنے کشمیر ……جموںکشمیر میں ہمارے بڑے بڑے لوگ بڑی بڑی باتیں کرنے لگے ہیں اور ہم ٹھہرے چھوٹے ……بہت چھوٹے ‘ اس لئے ہم ان بڑے بڑے لوگوں کی بڑی بڑی باتوں پر کوئی بات نہیں کر سکتے ہیں کہ اگر ہم نے کوئی بات کی تو اللہ میاں کی قسم اسے ……چھوٹا منہ چھوٹی بات کہہ کر مسترد کر دیا جائے گا …… جو ہم نہیں چاہتے ہیں …… بالکل بھی نہیں چاہتے ہیں ‘ اس لئے اچھا ہے کہ ہم ان بڑے بڑے لوگوں کی بڑی بڑی باتوں ……جیسے علیحدہ جموں ریاست کا قیام ‘ کشمیر اور جموں میں طلاق ‘ یا کشمیر کو الگ……جموں سے الگ کرنے کی بڑی بڑی باتوں پر کوئی بات نہیں کریں گے …… بالکل بھی نہیں کریں گے …… ہم تو صاحب میڈم جی …… میڈم محبوبہ مفتی صاحبہ کی چناب اور پیر پنجال خطوں کو ایک الگ صوبہ بنانے کی بات پر بھی کوئی بات نہیں کریں گے ……کہ ڈاکڑ صاحب ‘ داکٹر فاروق عبداللہ صاحب اسے ڈکسن پلان کا حصہ قرار دے رہے ہیں ……ڈاکٹر صاحب شوق سےاسے ڈکسن پلان کا حصہ قرار دیں …… لیکن ایسا کرنے سے پہلے انہیں ایک بات بھولنی نہیں چاہئے کہ …… کہ کشمیر ‘ جموں کشمیر کے حوالے سے تمام پلان…… تمام کے تمام پلانوں کااگست ۲۰۱۹ میںقصہ  تمام ہو گیا تھا  ……اس لئے میڈم جی اگر ان دو خطوں کو جموںکشمیر کا تیسرا صوبہ بنانے کی بڑی بات کررہی ہیں تو……تو ڈاکٹر صاحب کو سوچنا چاہئے کہ میڈم جی اصل میں کہنا کیا چاہتی ہیں کہ…… کہ ہمیں امید سے زیادہ اس بات پر یقین ہے کہ کسی اور کو سمجھ آیا ہو یا نہیں لیکن میڈم جی کی سمجھ میں یہ بات آئی ہو گی اور…… اور بہت پہلے آئی ہو گی کہ …… کہ جموںکشمیر پر تمام پلانوں کا قصہ سچ میں تمام ہو گیا ہے ……اس لئے میڈم جی اگر ایسی بات کررہی ہیں تو ……تو ہم ان کی اس بڑی بات پر کوئی بات…… بڑی یا چھوٹی بات کئے بغیر ہی ایک بات کہنا چاہتے ہیں کہ …… کہ یہ اچانک سے اپنے جموںکشمیر کے بڑے بڑے لوگ‘ اتنی بڑی بڑی باتیں کیوں کررہے ہیں ……اگر کررہے ہیں تو اللہ میاں کی قسم اس کی ضرور کوئی وجہ ہو گی اور وہ وجہ کیا ہو گی صاحب !یہ ضروری نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے کہ وہ ہماری اس نا سمجھ‘ سمجھ میں آجائے کہ …… کہ ہم ٹھہریں چھوٹے لوگ ‘ جو بڑے بڑے لوگوں کی بڑی بڑی باتیں تو سن سکتے ہیں لیکن ……باتیں…… بڑی بڑی باتیں تو کیا چھوٹی چھوٹی باتیں بھی نہیں کر سکتے ہیں …… بالکل بھی نہیں کر سکتے ہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امیرا کدل فٹ بریج کا افتتاح:

Next Post

سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
Next Post
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘

سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد ضبط:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.