نئی دہلی// ملک میں 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 16906 نئے مریضوں کی آمد کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرین کی کل تعداد 43669850 تک پہنچ گئی ہے اس دوران ایکٹو معاملوں کی کل تعداد 1414 بڑھ کر 132457 ہوگئی۔ اس وبا سے مزید 45 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 525519 ہو گئی ہے اس دوران مجموعی طور پر 15447 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں جس کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 43011874 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو معاملوں کی شرح 0.30 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.49 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔
بدھ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4,59,302 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس سے ٹیسٹوں کی کل تعداد 86.77 کروڑ ہو گئی۔ جبکہ قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 199.12 کروڑ سے زیادہ کووِڈ ویکسین لگائی گئی ہیں، جن میں سے 11,15,068 ویکسین آج صبح 7 بجے تک دی جاچکی ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں مغربی بنگال میں سب سے زیادہ فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں ایکٹو معاملے 1671 بڑھ کر 25880 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں انفیکشن سے صحتیاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 983، 2009154 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ بڑھ کر 21251 ہو گئی۔
جنوبی ہندوستان میں کیرالہ میں سب سے زیادہ ایکٹومعاملے ہیں۔ مذکورہ مدت کے دوران ریاست میں 960 ایکٹیو معاملے کم ہو کر 25683 ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد 6581919 ہو گئی ہے، اس دوران ایک مریض کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد 70170 ہو گئی ہے۔