بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

حکومت مہنگائی، بے روزگاری، روپے کی گرتی ہوئی قیمت کو روکنے کے اقدامات بتائے: کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-14
in قومی خبریں
A A
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت سیاسی صف بند قائم کرنے اور سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے میں مصروف ہے اور اس کے پاس بے روزگاری، مہنگائی اور روپے کی گرتی ہوئی قیمت کے چیلنجوں سے نمٹنے کی کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے۔
کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے بدھ کے روز یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت صرف اپنے سیاسی حریفوں کو نقصان پہنچانے کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کو ان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر نے میں لگی ہے اور سیاسی پولرائزیشن اور سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کے واحد ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ اس حکومت کے پاس ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ ہی اس کے پاس ایسا کوئی ویژن ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2020 سے 2021 کے درمیان ملک میں بے روزگاری کی شرح 7.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور گزشتہ جون میں 25 لاکھ افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اپریل اور جون کے درمیان تین ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 7.3 فیصد رہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ 7.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں بے روزگاری کی سطح 8.3 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ ملک کی 70 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں ہے۔
کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ جون کے مہینے میں اسٹارٹ اپ سے 11 ہزار نوکریاں ختم ہوئیں جبکہ روپیہ کی مالیت گر کر 79.06 فی ڈالر کی سطح پر آگئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ان منفی حالات کے دوران بی جے پی حکومت نے متعدد ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافہ کرنے کا خطرناک فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بتانا چاہیے کہ وہ جی ایس ٹی کے اضافے سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنے کے لیے کیا قدم اٹھا رہی ہے اور ملک کی معاشی حالت اور روپے کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیراعظم مودی نے نیدرلینڈ کے وزیر اعظم سے فون پر کی بات

Next Post

ملک میں کورونا معاملوں کی تعداد چار کروڑ سے زیادہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
کورونا وبا پھیلانے کے بعد پہلی بار جموںکشمیر میں کوئی مثبت کیس درج نہیں

ملک میں کورونا معاملوں کی تعداد چار کروڑ سے زیادہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.