منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی کی ہوا کا معیار انتہائی خراب، اے کیو آئی 394، جی آر اے پی-ٰIV نافذ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-21
in قومی خبریں
A A
دہلی کی ہوا کا معیار انتہائی خراب، اے کیو آئی 394، جی آر اے پی-ٰIV نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 20 جنوری (یو این آئی) قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی منگل کو بھی تشویش کا باعث بنی رہی، کیونکہ فضائی معیار کا اشاریہ (اے کیو آئی) انتہائی خراب زمرے میں رہا اور صبح کے وقت 394 تک پہنچ گیا۔
مسلسل آلودگی کے باوجود موسم میں معمولی بہتری دیکھنے کو ملی، دہلی والے دھوپ بھری صبح کے ساتھ جاگے اور کم سے کم درجہ حرارت میں ہلکا اضافہ ہوا جو 7.7 ڈگری سیلسیس پر ریکارڈ کیا گیا۔
شہر کے کئی مانیٹرنگ مراکز نے شدید فضائی آلودگی درج کی، جن میں وزیرپور اور آنند وہار سب سے زیادہ 444 اے کیو آئی کے ساتھ سرفہرست رہے ۔ جہانگیرپوری اور اشوک وہار بھی قریب ہی رہے ، جہاں صبح 9 بجے تک اے کیو آئی بالترتیب 442 اور 441 ریکارڈ کیا گیا۔
کمیشن آف ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے دہلی-این سی آر میں جی آر اے پی-IV کے ضوابط نافذ کیے کیونکہ دو دن قبل اے کیو آئی شدید سطح پر پہنچ گیا تھا اور صورتحال میں کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ ہفتہ کو سی اے کیو ایم نے جی آر اے پی-IV دوبارہ نافذ کیا جب خطے کی ہوا کا معیار شدید زمرے میں چلی گئی، ایک دن بعد جی آر اے پی-3 اقدامات واپس لے لیے گئے تھے ۔
دریں اثنا، محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ شمالی پنجاب اور اس کے پڑوس میں سائیکلونک گردش کی شکل میں مغربی خلل شمال مغربی ہندوستان کے موسم پر اثر انداز ہو رہا ہے ۔ یہ نظام سطح سمندر سے تقریباً 3.1 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے ، جس کے ساتھ وسطی اور بالائی ٹراپوسفیرک مغربی ہوائوں میں 5.8 کلومیٹر تک ایک پٹی بھی موجود ہے ۔
آئی ایم ڈی نے مزید کہا کہ شمال مشرقی راجستھان اور ملحقہ علاقوں میں سطح سمندر سے 1.5 کلومیٹر کی بلندی تک پھیلا ہوا ایک اور سائیکلونک گردش بھی قائم ہے ۔ ایک اور مغربی خلل، جو وسطی ٹراپوسفیرک مغربی ہوائوں میں ایک پٹی کی صورت میں 65ڈگری مشرق طول البلد اور 32 ڈگری شمال عرض البلد کے شمال میں 5.8 کلومیٹر کی بلندی پر موجود ہے ، جو خطے کو متاثر کر رہا ہے ۔
مزید برآں، ایک شدید مغربی خلل 21 جنوری کی رات سے شمال مغربی ہندوستان کو تیزی سے متاثر کرنے کا امکان ہے ۔ سب ٹراپیکل ویسٹرلی جیٹ اسٹریم، جس کی مرکزی ہوائیں سطح سمندر سے 12.6 کلومیٹر کی بلندی پر تقریباً 130 ناٹ کی رفتار سے چل رہی ہیں، اس وقت شمال مغربی ہندوستان پر موجود ہیں، جو آئندہ دنوں میں فعال موسمی حالات کی نشاندہی کرتی ہیں۔
پیش گوئی کے مطابق آئندہ دو دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی، اس کے بعد 23 جنوری کو 2-3 ڈگری سیلسیس کا اضافہ اور بعد میں اتنا ہی کمی متوقع ہے ۔ کم سے کم درجہ حرارت زیادہ تر دنوں میں معمول کے قریب رہے گا، جبکہ 23 جنوری کو معمول سے زیادہ ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آئندہ تین دنوں تک نمایاں طور پر معمول سے زیادہ رہے گا اور بعد میں معمول پر واپس آجائے گا۔
آئی ایم ڈی نے 23 جنوری کو ہلکی بارش یا بوندا باندی کے ساتھ 20-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز سطحی ہوائوں کی پیش گوئی بھی کی ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں تک آسمان زیادہ تر صاف رہے گا، اس کے بعد اگلے دو دنوں تک جزوی طور پر ابر آلود اور پھر عمومی طور پر ابر آلود ہوگا۔ 20 جنوری کی رات کو ہلکی دھند جبکہ آئندہ سات دنوں تک صبح کے وقت ہلکی سے درمیانی دھند متوقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھڑگے نے سرحدی گاندھی کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا

Next Post

وزیر اعظم نے ٹیکسٹائل شعبے کو اس دہائی کا سب سے بڑا روزگار کا سرچشمہ قرار دیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
’نیا بھارت دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہتا‘

وزیر اعظم نے ٹیکسٹائل شعبے کو اس دہائی کا سب سے بڑا روزگار کا سرچشمہ قرار دیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.