ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی بھر میں معراج النبیؐ کے سلسلے میں روح پروراجتماعات کا انعقاد

 درگاہ حضرت بل میں سب سے بڑی تقریب‘درود و اذکار کی خصوصی محافل ‘واقعہ کے فلسفے پر علما کے خطابات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی بھر میں معراج النبیؐ کے سلسلے میں روح پروراجتماعات کا انعقاد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر: وادی کشمیر میں معراج النبیؐ کی مقدس اور روح پرور تقریبات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئیں۔ سنیچر کو سب سے بڑی اور تاریخی تقریب درگاہ حضرتبل میں منعقد ہوئی جہاں صبحِ صادق سے ہی زائرین کے غیرمعمولی ہجوم نے روحانی فضا کو معطر کر دیا۔
ہفتے کی صبح ہی سے جھیل ڈل کے کنارے ، سڑکیں اور قریبی راستے زائرین سے بھرنے لگے ۔ بانڈی پورہ، کپوارہ، بارہمولہ، اننت ناگ، شوپیاں، کولگام اور بڈگام سمیت مختلف اضلاع سے ہزاروں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ قافلوں کی شکل میں درگاہ پہنچے ۔
انتظامیہ اور پولیس نے ٹریفک، پارکنگ، سیکورٹی اور صفائی کے غیر معمولی انتظامات کیے تھے ، جس کے باعث زائرین کو رواں سال پچھلے برسوں کے مقابلے بہتر اور منظم سہولیات حاصل رہیں۔
ایک۶۵سالہ زائرہ بیگم فاطمہ جوبانڈی پورہ سے اپنی فیملی کے ساتھ درگاہ پہنچی تھیں، جذبات سے لبریز آواز میں کہتی ہیں’’ہر سال ہم یہاں آتے ہیں، مگر آج کی زیارت نے دل کو ایک نئی روشنی دی۔ ایسا لگتا ہے جیسے پوری وادی پر اللہ کا خاص رحم نازل ہو رہا ہے ‘‘۔
معراج کی نسبت سے درگاہ حضرتبل میں گزشتہ شب شب بیداری کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ رات بھر علما کرام نے معراج النبیؐ کی حکمت، اس سفر کی عظمت اور امتِ مسلمہ کے لیے اس کے پیغام پر روشنی ڈالی۔
مسجد کے مرکزی منبر پر خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین مولانا ریاض نے فرمایا’’معراج محض ایک معجزہ نہیں، بلکہ اللہ کے محبوب کی شانِ خاص اور امت کے لیے امید و حوصلے کا عظیم استعارہ ہے ۔ یہ رات ہمیں یاد دلاتی ہے کہ ایمان، اخلاق، عدل اور انسانیت کی سربلندی ہماری اصل ذمہ داری ہے ‘‘۔
مولانا نے مزید کہا کہ وادی کے حالات چاہے جیسے ہوں، ایمان کی روشنی کبھی مدھم نہیں ہوتی اور درگاہ حضرتبل میں جمع یہ عظیم اجتماع اس بات کا بین ثبوت ہے ۔
دوپہر تقریباً۲بجے نمازِ ظہرین کی ادائیگی کے بعد جب موئے مقدسؐ کی زیارت کرائی گئی تو ہزاروں عقیدتمندوں کے ہونٹوں سے درودِ پاک کی صدائیں بلند ہوئیں۔بہت سے لوگ بے اختیار رونے لگے ، کئی دیر تک ہاتھ اُٹھائے دعائیں مانگتے رہے ، جبکہ کچھ بزرگ خاموش آنسو بہاتے ہوئے جلالِ مصطفی میں گم ہو گئے ۔
زائرین میں موجود ایک نوجوان ارشد احمد، جو بارہمولہ سے صبح تین بجے روانہ ہوا تھا، نے کہا’’معراج کی اس عظیم نسبت کے دن موئے مقدس کا دیدار نصیب ہونا زندگی کی سب سے بڑی سعادت ہے ۔ انسان کی ساری تھکن، ساری پریشانیاں جیسے پل بھر میں دور ہو جاتی ہیں‘‘۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مختلف علمائے کرام نے وادی کشمیر کے مسلمانوں کو اتحاد، باہمی بھائی چارے ، اخلاقِ محمدیؐاور نوجوان نسل کی تربیت پر زور دینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
علمانے اس موقع پر کہا معراج کا پیغام یہ ہے کہ انسان اپنی روح کو پاک کرے ، دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرے ، اور دنیا میں رہتے ہوئے آخرت کو نہ بھولے ۔ کشمیر کے حالات چاہے جیسے ہوں، ہمیں صبر، حکمت اور امن کی راہ کو ہی اپنا کر آگے بڑھنا ہے ۔
زیارت کے دوران زائرین نے خصوصی طور پر وادی میں امن، رحمت باراں، نوجوان نسل کی حفاظت، بیماروں کی صحت یابی اور معاشی مشکلات کے خاتمے کی دعائیں مانگیں۔
درگاہ حضرتبل کے اطراف میں آج دن بھر بازاروں میں غیرمعمولی رش دیکھا گیا۔ نان فروش، قہوہ فروش، روایتی کشمیری دستکاریاں، ملبوسات اور کھانے پینے کے اسٹالوں پر لوگوں کا ہجوم رہا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یومِ جمہوریہ پریڈ:کرتویہ پتھ پر۳۰جھانکیاں پیش کی جائیں گی

Next Post

خشک موسمی صورتحال کے بیچ وادی میں ٹھنڈ کا زور برابر جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
خشک موسمی صورتحال کے بیچ وادی میں ٹھنڈ کا زور برابر جاری

خشک موسمی صورتحال کے بیچ وادی میں ٹھنڈ کا زور برابر جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.