تو کیا نیشنل کانفرنس کی حکومت فیل ہو گئی ہے ؟یقینا فیل ہو گئی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے ………بالکل بھی نہیں ہے ۔ گورے گورے بانکے چھورے‘وزیر اعلیٰ‘ عمرعبداللہ چاہے کتنے بھی بہانے پیش کریں ‘ لیکن صاحب سچ تو یہ ہے کہ ان کی حکومت لوگوں کو راحت ……… کوئی راحت دینے میں مکمل طور پر فیل ہو ئی ہے……… لیکن صاحب اس کا یہ مطلب نہیں ہے ……… بالکل بھی نہیں ہے کہ دوسری جماعتیں ……… سیاسی جماعتیں پاس ہو ئی ہیں ‘ نہیں صاحب ایسا بھی نہیں ہے کہ سچ……… جموںکشمیر کا سچ یہ ہے کہ یہاں کی سبھی سیاسی جماعتیں فیل ہو گئی ہیں ‘ ناکام ہو گئی ہیں ……… انہوں نے اپنے لوگوں کو ‘ جموں کشمیر کے لوگوں کو فیل کیا ہے اور……… اور سو فیصد کیا ہے ۔بی جے پی ۲۴ گھنٹے اس فکر میں لگی رہتی ہے کہ عمر سرکار کیا کررہی ہے اور کیا نہیں کررہی ہے اور………اور این سی حکومت اپوزیشن جماعت کو ناکام قرار دی کر اس کے ممبران اسمبلیوں کی ناکامیوں کو گن رہی ہے ………رہی پی ڈی پی کی بات تو صاحب ‘ایک اپوزیشن پارٹی ہو نے کے ناطے اس کا کام ہی تنقید کرنا ہے ……… لیکن یہ تنقید نہیں بلکہ حکومت کے ہر ایک اچھے برے قدم کی مخالفت کرنے میں لگی ہو ئی ہے حتیٰ کہ ………کہ شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالیج کے بند ہونے کو بھی یہ جماعت این سی اور بی جے پی میں میچ فکسنگ قرار دے رہی ہے ۔سہل اور آسان لفظوں میں کہا جائے تو ……… تو سبھی سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو ننگا کرنے میں مصروف ہیں اور………اور ایسا کرنےکے دوران یہ سبھی برہنہ ہو رہی ہیں ……… لوگوں کے سامنے ننگا ہو رہی ہیں اور……… اور رہی بات لوگوں کے مسائل کی تو……… تو وہ جہاں تھے ‘ وہیں ہیں اور سو فیصد ہیں ………ان میں کوئی کمی پیشی نہیں ہو رہی ہےاور………اور اس لئے نہیں ہو رہی ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنے مسائل حل کرنے میں لگی ہو ئی ہیں ………ایسے مسائل جن کا تعلق لوگوں سے نہیں ہے ………ان کی فلاح و بہبود سے نہیں ہے ………بالکل بھی نہیں ہے۔اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ جموں کشمیر کی سیاست ہی ہول سیل میں فیل ہو گئی ہے ……… ناکام ہو گئی ہے کہ……… کہ اگر ایسا نہیں ہو تا تو صاحب آپ بتائیے کہ کیا ہم ایک اعلیٰ اور شاندار میڈیکل کالیج سے محروم ہو تے ……… کیا ہم اس کالیج کو محض سیاست کی نذر کرکے کھو دیتے………یقیناً نہیں کھودیتے ……… لیکن ہم نے اسے کھودیا اور اس لئے کھودیا کیونکہ ہماری ……… جموںکشمیر کی سیاست فیل ہو گئی ہے ‘ ناکام ہو گئی ہے اور ہاں یہاں کی سیاسی جماعتیں بھی ۔ ہے نا؟
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔




