جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نے گرین لینڈ پر قبضے کے لیے روس اور چین کا بہانہ پیش کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-11
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن، 10 جنوری (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ روس اور چین وہاں پہنچ جائیں اس لیے وہ گرین لینڈ کو اپنے قبضے میں کرنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہم نہیں چاہتے روس اور چین وہاں پہنچ جائیں، امریکہ کو گرین لینڈ کا مالک ہونا چاہیے تاکہ روس یا چین اس پر قبضہ نہ کرسکیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ وہ گرین لینڈ کو ’حاصل‘ کرلیں گے ، چاہے ڈنمارک کا خودمختار علاقہ اس پر راضی ہو یا نہ ہو، اور کہا کہ آرکٹک خطے میں یہ اسٹریٹجک طور پر انتہائی اہم ہے ۔ انھوں نے کہا امریکہ کو گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنا ضروری ہے تاکہ روس یا چین اسے اپنے قبضے میں نہ لے لیں۔
انھوں نے ڈنمارک کے حکام پر الزام عائد کیا کہ وہ گرین لینڈ کے گرد موجود سمندری حدود کی مناسب حفاظت میں ناکام رہے ہیں۔ تاہم مقامی سیاست دانوں نے اس دعوے کو مسترد کر دیا۔وائٹ ہاؤس میں تیل کمپنیوں کے ایگزیکٹوز سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا’ہم گرین لینڈ کے بارے میں کچھ نہ کچھ ضرور کریں گے ، چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔ کیوں کہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو روس یا چین گرین لینڈ پر قبضہ کر لیں گے ، اور ہم روس یا چین کو اپنا ہمسایہ نہیں بننے دیں گے ‘۔
انھوں نے مزید کہا’ہم نہیں چاہتے کہ روس یا چین گرین لینڈ جائیں، کیوں کہ اگر ہم گرین لینڈ کو نہیں لیتے تو روس یا چین آپ کے پڑوس میں ہوں گے ۔ ایسا ہونے نہیں دیا جائے گا۔ میں معاہدہ کرنا چاہوں گا، یعنی آسان طریقے سے ۔ لیکن اگر ہم آسان طریقے سے یہ کام نہ کر سکے تو پھر ہم مشکل طریقے سے کریں گے ۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ چین اور روس کو وینزوئیلا میں اپنا پڑوسی نہیں بنا سکتے تھے ، یہ دونوں ہم سے وینزوئیلا کا تیل خرید سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا روس اور چین کے عوام سے پیار کرتا ہوں، روسی صدر اچھے انسان ہیں لیکن انھوں نے مایوس کیا، وہ یورپ سے نہیں امریکا سے ڈرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روسی صدر کا یوکرین پر جدید ہتھیاروں کا استعمال، مغرب کو خبردار کردیا

Next Post

جموںکشمیر کی ناکام سیاست!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

جموںکشمیر کی ناکام سیاست!

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.