ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شوپیاں میں رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد

جموں میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
شوپیاں میں رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں ایک رہائشی مکان سے بھاری مقدار میں بھنگ اور چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن امام صاحب نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر میں ایک مقدمہ درج کیا اور مجاز اتھارٹی سے تلاشی وارنٹ حاصل کیا۔
ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد پولیس اسٹیشن امام صاحب کی ایک ٹیم نے تحصیلدار بر بگ کی موجودگی میں بر بگ کے رہائشی مشتاق احمد کھانڈے کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران رہائشی مکان سے۲۰کلو ۷۲۰گرام بھنگ اور۱۳۰گرام چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ شوپیاں پولیس منشیات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے پر عزم ہے ۔
اس دوران منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں جموں پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن نگروٹہ کی ایک ٹیم نے ایس ڈی ایچ جگنی کالونی کے نزدیک قومی شاہراہ کی جانب سے جگتی ٹاؤن شپ کی طرف آ رہے بغیر نمبر پلیٹ کے ایک موٹر سائیکل (سپر اسپلینڈر) کو روکا جس پر سوار افراد مشتبہ حالت میں گھوم رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پوچھ گچھ پر موٹر سائیکل چلانے والے نے اپنی شناخت فرید ولد حاجی ظہور ساکن گوسائیں چک پھلیاں منڈل جموں جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنی شناخت یونس عالم ولد طاہر ساکن سمبل باری ضلع پورینا بہار حال گوسائیں چک پھلیاں منڈل جموں کے طور پر ظاہر کی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس دوران موٹر سائیکل چلانے والا جائے موقع سے فرار ہونے کامیاب ہوا تاہم تلاشی کے دوران پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص کی تحویل سے ایک چھوٹا شفاف پالیتھین پیکٹ بر آمد کیا گیا جس میں7.3 گرام ہیروئن جیسا مواد موجود تھا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے دوران ملزم بر آمد شدہ منشیات کے بارے میں کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکا اور اس نے انکشاف کیا کہ فرار ہونے والے ملزم فرید کے پاس بھی ہیروئن جیسا مواد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ دونوں افراد نے مجرمانہ سازش کے تحت نوجوانوں میں منشیات کو فروخت/ تقسیم کرنے کے لئے یہ ممنوعہ مواد اپنے پاس رکھا تھا اور موٹر سائیکل کو اس کی ترسیل کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس طرح دونوں ملزموں نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت قابل سزا جرائم کا ارتکاب کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نگروٹہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈل جھیل منجمد، سری نگر نے موسم کی سرد ترین رات کا سامنا کیا

Next Post

زرعی یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر کی ایل جی سے ملاقات 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
زرعی یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر کی ایل جی سے ملاقات 

زرعی یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر کی ایل جی سے ملاقات 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.