ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 مُیول اکاؤنٹس کے ذریعے چلنے والا مالی نیٹ ورک بے نقاب‘۲۲؍افراد زیر حراست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-08
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 مُیول اکاؤنٹس کے ذریعے چلنے والا مالی نیٹ ورک بے نقاب‘۲۲؍افراد زیر حراست

SRINAGAR,JAN 07 (UNI):-The Counter Intelligence Kashmir (CIK) of J&K Police on Wednesday launched a major crackdown on a network of alleged mule bank accounts suspected to be used for cyber frauds and terror financing, conducting coordinated raids at multiple locations across the Valley, on Wednesday.UNI PHOTO-1U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

سرینگر: کاؤنٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سابر دھوکہ دہی اور دہشت گردی سے جڑے مالی نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے وادی بھر میں بیک وقت چھاپے مارے ، جن کے دوران’ مُیول اکاؤنٹس‘ کے ایک وسیع اور منظم نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا۔
حکام کے مطابق یہ نیٹ ورک آن لائن فراڈ، غیر قانونی بیٹنگ، گیمبلنگ، فیک انویسٹمنٹ ایپس اور دیگر سا بر جرائم سے حاصل ہونے والی خطیر رقوم کو مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے چھپانے اور منتقل کرنے میں ملوث تھا۔
سی آئی کے نے مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پولیس اسٹیشن سی آئی کے سرینگر میں ایک ایف آئی آر کے تحت متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ایک منظم سنڈیکیٹ کمزور اور غریب افراد کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس کو مُیول اکاؤنٹ کے طور پر استعمال کرتا تھا، جن کے ذریعے غیر قانونی طور پر حاصل شدہ رقم بڑے گروہوں تک پہنچائی جاتی تھی۔
اِن اکاؤنٹس کے کئی اصل مالکان کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ ان کی شناخت اور بینک تفصیلات سنگین مالی جرائم میں استعمال ہو رہی ہیں۔ حکام کے مطابق فراڈ گروہ شناختی چوری، فرضی کاروباری رجسٹریشن، جعلی دستاویزات اور بینکاری ضوابط کی خلاف ورزیوں کے ذریعے نہ صرف رقم منتقل کرتے تھے بلکہ اس کے ذریعے اصل مجرموں کے سراغ کو بھی موثر طریقے سے چھپاتے تھے ۔
سی آئی کے کے مطابق سائبر مجرم مختلف طریقوں سے عوام کو جال میں پھنساتے ہیں جن میں فون کالز، سوشل میڈیا اشتہارات، میسیجز اور جعلی لنکس شامل ہیں۔ یہ مجرم خود کو پولیس، بینک یا کسی سرکاری ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے لوگوں سے رقم سکیورٹی ویریفکیشن کے نام پر حاصل کرتے ہیں، جو بعد میں متعدد مُیول اکاؤنٹس کے ذریعے برق رفتاری سے منتقل کی جاتی ہے تاکہ اس کا سراغ نہ لگ سکے ۔
فراڈ کی رقم کا عام راستہ یوں ہوتا ہے کہ پہلے مرحلے میں متاثرہ شخص کے اکاؤنٹ سے رقم نکالی جاتی ہے ، جو فوری طور پر پہلے مُیول اکاؤنٹ میں بھیج دی جاتی ہے ۔ اس کے بعد رقم مختلف اکاؤنٹس میں تقسیم ہوتی ہے ، پھر کسی فرضی کمپنی، آن لائن بیٹنگ پلیٹ فارم یا بوگس انوائس کے ذریعے اسے جائز دکھایا جاتا ہے ، اور آخر میں یا تو کیش میں نکالی جاتی ہے یا کرپٹو کرنسی اور بیرونِ ملک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جاتی ہے ۔
سی آئی کے نے عدالتی احکامات حاصل کرنے کے بعد سرینگر کے۱۷، بڈگام کے تین، جبکہ شوپیان اور کلگام میں ایک ایک مقام پر بیک وقت چھاپے مارے ۔ اس کارروائی میں موبائل فون، لیپ ٹاپ، ڈیجیٹل اسٹوریج ڈیوائسز اور متعدد اہم مالی دستاویزات ضبط کی گئیں جو نیٹ ورک کے اندرونی طریقہ کار کو سمجھنے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔ تاحال۲۲؍ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
سی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سائبر جرائم اور دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنے کی سمت ایک اہم قدم ہے ۔ ادارے نے واضح کیا کہ جو بھی افراد جان بوجھ کر یا نادانستگی میں اپنے بینک اکاؤنٹس کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے دیتے ہیں، انہیں سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بینک تفصیلات کسی سے شیئر نہ کریں، مشکوک پیغامات یا پیشکشوں کو نظرانداز کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں کیونکہ سابر جرائم کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے نظام کا نقصان کرتے ہیں۔ سی آئی کے نے یقین دلایا کہ وہ وادی سے ایسے جرائم پیشہ مالی نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ اور پلوامہ میں تین منشیات فروش گرفتار‘ چرس جیسا مواد بر آمد:پولیس

Next Post

’ریاسی کے طلبہ کی منتقلی کا حکم دیا‘عمرعبداللہ کی ادارے کی بندش پر خوشی منانے والوں کی تنقید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں
اہم ترین

تین دہائیاں قبل پرچہ لیک کے خلاف احتجاج کی قیادت کرنے والے دھرمیندر پردھان آج اسی مسئلے پر تنقید کی زد میں

2026-07-24
سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت
اہم ترین

سنہا کی انسدادِ دہشت گردی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت

2026-07-24
طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ
اہم ترین

طلبہ کے احتجاج اور ناراضگی کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، مذاکرات ناگزیر ہیں: عمر عبداللہ

2026-07-24
اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں
اہم ترین

اننت ناگ حملے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد حراست میں

2026-07-24
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

 پرہ کیخلاف استحقاق شکایت پر اسمبلی کی مراعاتی کمیٹی کا اجلاس آج

2026-07-24
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

۲۰۱۲کے ایم بی بی ایس پیپر فروخت گھوٹالے کے مرکزی ملزم  کو عمر حکومت نے نوازا تھا:شرما

2026-07-24
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

مکانات گرانے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، عوام کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا: عمر عبداللہ

2026-07-24
Next Post
۹۲ء۳۷ کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا ای افتتاح/سنگ بنیاد

’ریاسی کے طلبہ کی منتقلی کا حکم دیا‘عمرعبداللہ کی ادارے کی بندش پر خوشی منانے والوں کی تنقید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.