بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیریوں کی بڑھتی ہراسانی قومی سلامتی کا مسئلہ:سجاد لون

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر/۲۷دسمبر
پیپلز کانفرنس کے چیئرمین اور ہندوارہ کے رکن اسمبلی سجاد غنی لون نے ہفتہ کو ملک کے مختلف حصوں میں کشمیریوں کے ساتھ بڑھے ہوئے ہراسانی کے واقعات کو ’قومی سلامتی‘کا مسئلہ قرار دیا اور زور دیا کہ اسے محض قانون و انتظام تک محدود نہ سمجھا جائے ۔
ایک پریس کانفرنس میں لون نے کہا کہ انہیں یہ معاملہ اس وقت اُٹھانا پڑا جب ان کے حلقے کی متعدد خاندانوں نے بیرونِ جموں کشمیر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ پیش آئے دھمکی آمیز واقعات سے متعلق سنجیدہ خدشات ظاہر کیے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا، اگر ہمارے اپنے ملک میں ہمیں اس طرح کے رویے کا سامنا ہے ، تو پھر اس ملک میں ہمارا مقام کیا ہے ؟
لون نے کہا کہ کشمیر کے ہزاروں لوگ دہائیوں سے روزگار کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں رہائش پذیر ہیں اور یہ لوگ دراصل اتحاد کے سفیر تھے جنہوں نے بھارت کے اندر باہمی اعتماد کو مضبوط کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات نے اس اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔
پیپلز کانفرنس کے صدر نے حکومت کی حالیہ کارروائی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا’’سینکڑوں واقعات کے مقابلے میں دو گرفتاریاں سمندر میں ایک قطرے کے برابر ہیں۔ یہ معمولی مسئلہ نہیں بلکہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے ‘‘۔انہوں نے خبردار کیا کہ عام کشمیریوں کی سماجی اور معاشی کنارہ کشی بھارتی وفاق کے لیے خطرناک نتائج مرتب کر سکتی ہے ۔
لون نے کہا کہ اگر ایک کشمیری نوجوان محض فیس بک پوسٹ لائک کرنے پر یو اے پی اے کے تحت گرفتار ہو سکتا ہے ، تو پھر کشمیریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کے خلاف بھی اسی پیمانے پر کارروائی کی جانی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا’’کیا پی ایس اے صرف کشمیری مسلمانوں کے لیے ہے ؟ اسے ان لوگوں کے خلاف بھی لاگو کریں جو نفرت اور تقسیم پھیلا رہے ہیں‘‘۔
ہندواڑہ کے رکن اسمبلی نے کہا’’کمبل بیچنے والے کو دھمکانا بہادری نہیں۔ اگر واقعی غیرت ہے تو چین یا پاکستان کی سرحد پر جائیں‘‘۔
لون نے مرکز اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر دیگر ریاستوں کے سربراہان سے رابطہ کریں اور واضح پیغام دیں کہ کشمیریوں کے خلاف ہراسانی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ٹویٹس سے حل نہیں ہو گا۔ اگر صورتحال نہ بدلی تو ہم اجتماعی طور پر دہلی جا کر احتجاج کریں گے ۔
لون نے پنجاب کے عوام کی اکثریت کے رویّے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیریوں کو ہمیشہ اپنائیت اور تحفظ کا احساس دلایا ہے ۔
ریزرویشن کے سوال پر سجاد لون نے کہا کہ موجودہ ڈھانچہ کشمیریوں کے خلاف عدم توازن پیدا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع اور ڈویژن کی سطح پر بھرتی ہی واحد منصفانہ حل ہے ، جب کہ موجودہ نوٹیفیکیشن کاغذ کے ایک ٹکڑے سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔
لون نے خبردار کیا کہ کشمیر میں’ایک کشمیری کو دوسرے کے بدلے کھڑا کرنے‘کی پالیسی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے اور یہ پہلے ہی اعتماد کے بحران کو گہرا کر رہی ہے ۔لون نے کہا کہ مین اسٹریم سیاست میں آنے کے بعد انہیں مسلسل کردار کشی اور ایجنسیوں کے ساتھ جوڑنے کی کوششوں کا سامنا رہا، لیکن وہ ہمیشہ عوام کے درمیان رہے ۔ویب ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریزرویشن پالیسی میں توازن اور میرٹ کا احترام ناگزیر:روح اللہ

Next Post

جموں میں ایم بی بی ایس داخلہ تنازع شدت اختیار کرگیا، لوک بھون کے باہر زبردست احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

جموں میں ایم بی بی ایس داخلہ تنازع شدت اختیار کرگیا، لوک بھون کے باہر زبردست احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.