جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۹ دسمبر تک وادی میں موسم عموماً خشک اور سرد رہنے کا امکان

۳۰دسمبر سے یکم جنوری تک ہلکی بارشوں اور برفباری متوقع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-25
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن

BARAMULLA, OCT 03 (UNI): The ski resort of Gulmarg received its first snowfall of the season with the Afarwat peak draped in white, in Baramulla on Friday. UNI Photo 53U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۲۴دسمبر
وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کیلئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں کے چوتھے روز بدھ کو موسم مجموعی طور پر نہ صرف خشک رہا بلکہ صبح سے ہی ہلکی دھوپ چھائی رہی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں۲۸دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ۲۴سے۲۸دسمبر تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ۲۹دسمبر کو موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ کچھ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں۳۰دسمبر سے یکم جنوری تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ میدانی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد میں وادی میں۲سے۵جنوری تک موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے جاری ایڈوائزریز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں اگلے۴دنوں کے دوران درمیانی سے گھنی دھند چھائی رہ سکتی ہے ۔
دریں اثنا وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں۲۸نومبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گرید جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۲ ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت ۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی میں گلمرگ جبکہ صوبہ جموں میں بھدرواہ سرد ترین مقامات رہے ہیں۔
واضح رہے کہ وادی میں سخت سردیوں کے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں مسند اقتدار پر براجمان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے حساس مقامات پر چوکس نگرانی برقرار رکھی جائے:بردی

Next Post

۲۰۲۵ء ملک کیلئے خارجی تعلقات کے حوالے سے اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
چین سے نمٹنے کیلئے فوری، طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری :اسٹریٹجک تجزیہ کار

۲۰۲۵ء ملک کیلئے خارجی تعلقات کے حوالے سے اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.