اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان-نیوزی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-23
in قومی خبریں
A A
مودی کا آج سرینگر کا دورہ‘ سیکورٹی کے سخت انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 22 دسمبر (یواین آئی) حکومت نے عالمی منڈی میں ہندوستانی اداروں کے لیے مواقع بڑھانے کی سمت میں جاری کوششوں کے درمیان پیر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے ) کا اعلان کیا۔ یہ اس سال برطانیہ اور عمان کے ساتھ ہوئے جامع اقتصادی تعاون کے معاہدوں کے بعد ہندوستان کا تیسرا معاہدہ ہے ۔
اس کے تحت نیوزی لینڈ اپنی تمام درآمدی اشیاء پر محصولات ختم کرے گا۔ اس سے ہندوستان سے جانے والے تمام مال کو وہاں بغیر کسی ڈیوٹی کے داخلہ ملے گا۔ اس اقدام سے ہندوستان کے کپڑا، ملبوسات، چمڑا، جوتے ، سمندری مصنوعات، جواہرات، دستکاری، انجینئرنگ اشیاء اور آٹوموبائل جیسے محنت پر مبنی شعبوں کی مسابقت بڑھے گی۔
یہ معاہدہ خدمات کے شعبے میں نیوزی لینڈ کی اب تک کی سب سے بڑی پیشکش ہے ، جس سے انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ خدمات، تعلیم، مالیاتی خدمات، سیاحت، تعمیرات اور دیگر کاروباری خدمات میں ہندوستانی فراہم کنندگان کے لیے نئے مواقع کھلیں گے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کے درمیان آج ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد ہندوستان-نیوزی لینڈ ایف ٹی اے کا مشترکہ اعلان کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعظم کی رواں سال مارچ میں ہوئی گفتگو کے بعد مذاکرات شروع ہوئے تھے ۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ صرف نو ماہ کے ریکارڈ کم وقت میں مذاکرات مکمل ہونا مشترکہ عزم اور سیاسی خواہش کو ظاہر کرتا ہے ۔
نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم لکسن نے اس معاہدے کو اپنے ملک کے لیے تاریخی موقع قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک ہے اور سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت ہے ، جس سے نیوزی لینڈ کے عوام کے لیے روزگار، برآمدات اور اقتصادی ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے ۔
ہندوستان کے وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک تاریخی سنگ میل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کی بنیاد پر دونوں رہنماؤں نے اگلے پانچ سالوں میں دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے اور اگلے پندرہ سالوں میں نیوزی لینڈ سے ہندوستان میں 20 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری پر اعتماد ظاہر کیا ہے ۔
اس معاہدے کے تحت ہندوستان کے تمام مال کو نیوزی لینڈ کی منڈی میں صفر درآمدی ڈیوٹی پر داخلہ ملے گا۔ ہندوستان نے اپنے یہاں درآمد ہونے والے 70 فیصد مال پر نیوزی لینڈ کو ڈیوٹی میں نرمی دینے کی پابندی کی ہے ، جس سے وہاں سے آنے والے 95 فیصد مال کو فائدہ ہوگا۔
معاہدے میں طلبہ کے لیے خصوصی سہولتیں بھی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ میں تعلیم کے بعد کام کرنے کے لیے ویزا اور پیشہ ورانہ راستوں میں کوئی حد نہیں ہوگی۔ سائنس، ریاضی، انجینئرنگ اور مینجمنٹ کے طلبہ کو تین سال تک اور ڈاکٹریٹ طلبہ کو چار سال تک پوسٹ اسٹڈی ورک کے حقوق ملیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منریگا کا خاتمہ سب کی اخلاقی ناکامی ہے : سونیا گاندھی

Next Post

برفباری، سیاحت ‘معیشت اور روز گار کے مواقع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

برفباری، سیاحت ‘معیشت اور روز گار کے مواقع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.