جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’آپریشن سندور کے بارے شوسل میڈیا کا پروپیگنڈا گمراہ کن‘

پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا :سائمن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’آپریشن سندور کے بارے شوسل میڈیا کا پروپیگنڈا گمراہ کن‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

اوپن سورس انٹیلی جنس (او ایس آئی این ٹی) کے ماہر ڈیمین سائمن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان پروپیگنڈا دعووں کی تردید کر دی ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ مئی۲۰۲۵میں ’آپریشن سندور‘کے دوران پنجاب میں پٹھان کوٹ ایئربیس اور ٹبری چھاؤنی سمیت ہندوستانی فوجی بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا تھا۔
ان وائرل دعوؤں میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی حملوں نے پٹھان کوٹ ایئربیس کے ہینگرز اور ضلع گرداسپور میں ٹبری چھاؤنی کے ہیلی پورٹ کو تباہ کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے ان کی دوبارہ تعمیر کی جا رہی ہے ۔
پاکستان کے ان دعووں کا جواب دینے کیلئے‘ سائمن نے مئی۲۰۲۵کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کیں اور واضح کیا کہ ان باتوں کی تائید کیلئے کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ۔
سائمن نے ’ایکس‘پر لکھا’’ایسی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں جن میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستانی حملوں سے پٹھان کوٹ ایئربیس اور ٹبری کینٹ کے ہینگرز کو نقصان پہنچا، لیکن مئی۲۰۲۵کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ بتائے گئے اہداف میں سے کسی کو بھی کبھی کوئی نقصان نہیں پہنچا‘‘۔
انہوں نے خاص طور پر ان تصاویر کی نشاندہی کی جن میں۲۸نومبر کی تاریخ کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ پٹھان کوٹ میں ایک تباہ شدہ ہینگر پر’نئی چھت‘ڈالی گئی ہے ۔
سائمن نے واضح کیا کہ۱۱مئی۲۰۲۵کو لی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں ہینگرز بالکل درست حالت میں نظر آ رہے ہیں اور وہاں کسی قسم کی دوبارہ تعمیر کی سرگرمی نہیں دیکھی گئی۔
اس سے قبل، سائمن نے اس غلط معلومات کی بھی تردید کی تھی جس میں پنجاب کے ڈیرہ بیاس میں رادھا سوامی ست سنگ ہیڈ کوارٹر کو اسلحہ خانہ قرار دے کر اسے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ جس تصویر کو پاکستانی حملے کے ثبوت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ دراصل ایک مذہبی مقام ہے جو مئی۲۰۲۵کی کشیدگی کے دوران مکمل طور پر محفوظ رہا تھا۔ حکومت ہند نے بھی ایک پریس بریفنگ کے دوران ان دعووں کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے ۔
خارجہ سیکرٹری وکرم مسری، کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کی موجودگی میں حکام نے ایئربیس کی ’ٹائم اسٹیمپڈ‘تاریخ اور وقت کے ساتھ) تصاویر پیش کیں، جن میں تمام تنصیبات کو صحیح سلامت دکھایا گیا تاکہ پھیلائی گئی غلط معلومات کو روکا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’نوجوان نسل کو قدیم اقدار اور نظریات کو موجودہ دور کی زندگی میں اپنانا چاہیے‘

Next Post

سخت سردیوں کا زور برابر جاری، پلوامہ سرد ترین علاقہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
سخت سردیوں کا زور برابر جاری، پلوامہ سرد ترین علاقہ

سخت سردیوں کا زور برابر جاری، پلوامہ سرد ترین علاقہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.