اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

دہلی پولیس نے میسی کے پروگرام کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-16
in قومی خبریں
A A
نائنہ بٹہ پورہ پلوامہ اورحضرت بل سری نگرمیں سیکورٹی فورسزکی جنگجومخالف کارروائیاں،3جنگجوازجان

SRINAGAR, MAR 10 (UNI) Police conducted searches at Hazratbal area after a brief shootout in which an unknown militant was killed on Thursday. UNI PHOTO-SRN6

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) دہلی ٹریفک پولیس نے پیر کے روز عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے دورے کے پیشِ نظر ٹریفک کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔
میسی کا پروگرام دوپہر ایک بجے سے شام 4 بجے تک دارالحکومت کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم، فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں ہے ۔ اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے کہا کہ پروگرام کے دوران گاڑیوں کے راستوں میں تبدیلی، بندش اور بڑی تعداد میں ناظرین کی آمد و رفت کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اندر اور ارد گرد ٹریفک کی رفتار سست رہنے کی توقع ہے ۔ بہادر شاہ ظفر روڈ اور جواہر لعل نہرو روڈ پر ٹریفک بندشیں رہیں گی، جبکہ دریا گنج سے بہادر شاہ ظفر روڈ اور گرو نانک چوک سے آصف علی روڈ تک بھاری گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔
پولیس نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان کئی مرکزی راستوں سے گریز کریں، جن میں راج گھاٹ سے دہلی گیٹ تک جواہر لعل نہرو روڈ، کملا مارکیٹ تک، ترکمان گیٹ سے دہلی گیٹ تک آصف علی روڈ، اور دہلی گیٹ سے رام چندر اگروال چوک (آئی ٹی او) تک، بہادر شاہ ظفر روڈ دونوں جانب شامل ہیں۔
اسٹیڈیم میں گیٹ ایک سے آٹھ تک جنوب کی جانب بہادر شاہ ظفر روڈ سے ، گیٹ 10 سے 15 تک، مشرق کی جانب امبیڈکر اسٹیڈیم بس ٹرمینل کے قریب جے ایل این روڈ سے ، اور گیٹ 16 سے 18 تک مغرب کی جانب پیٹرول پمپ کے قریب بہادر شاہ ظفر روڈ سے داخل ہوسکتے ہیں۔ ماتا سندری روڈ، راج گھاٹ پاور ہاؤس روڈ اور ویلڈرم روڈ پر مفت پارکنگ کی سہولت دی گئی ہے ۔ اسٹیڈیم کے قریب پارکنگ صرف لیبل والی گاڑیوں کے لیے ہوگی، اور مقررہ پارکنگ ایریا میں داخلہ شہیدی پارک کے قریب بہادر شاہ ظفر روڈ پر وکرم نگر کٹ سے ہوگا۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بہادر شاہ ظفر روڈ، جے ایل این روڈ اور راج گھاٹ اور اندراپرسھ (آئی پی) پل کے درمیان رنگ روڈ پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔ غلط طریقے سے پارک کی گئی گاڑیوں کو اٹھا لیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایپ پر مبنی ٹیکسی پک اپ اور ڈراپ آف پوائنٹس مولانا آزاد میڈیکل کالج گیٹ نمبر 2 پر بہادر شاہ ظفر روڈ اور راج گھاٹ چوک پر قائم کیے گئے ہیں۔
دہلی ٹریفک پولیس نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے سفر کی پہلے سے منصوبہ بندی کریں اور اپنے سرکاری مواصلاتی چینلز کے ذریعے معلومات حاصل کرتے رہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت خود پارلیمنٹ چلانا نہیں چاہتی ہے : پرینکا گاندھی

Next Post

وزیراعظم اردن، ایتھوپیا اور عمان کے چار روزہ دورے پر روانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
ھارت اور چین کا مل کر کام کرنا ضروری‘

وزیراعظم اردن، ایتھوپیا اور عمان کے چار روزہ دورے پر روانہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.