سرینگر/۸جولائی
امر ناتھ گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم ۵۱ یاتریوں کے از جان ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے فون پر بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے ۔امر ناتھ گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے نتیجے میں ۵۱ یاتریوں کے از جان ہونے پر وزیر اعظم نے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر وزیر اعظم نے لکھا ”جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا“۔انہوں نے مزید کہاکہ بچاو¿ اور ریلیف آپریشن جاری ہے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے “۔
دریں اثنا وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھی ٹویٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ”میں نے ایل جی منوج سنہا سے امر ناتھ گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے سے متعلق بات کی“۔انہوں نے کہاکہ این ڈی ایف آر ایف، ایس ڈی آر ایف ، بی ایس ایف اور مقامی انتظامیہ بچاو کام میں جٹ گئی ہے ۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہماری ترجیحی لوگوں کی جان بچانا ہے ۔
بتادیں کہ جمعے کی سہ پہر کو امر ناتھ پوترا گھپا کے نزدیک بادل پھٹنے کے نتیجے میں ابھی تک ۵۱یاتریوں کے از جان ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ابھی بھی درجنوں لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ متعدد یاتری ابھی بھی لاپتہ ہے لہذا ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ۔