پہلگام/۸جولائی
جنوبی کشمیر کی پہاڑیوں میں واقع امرناتھ گپھا کے نزدیک بادل پھٹنے کے ایک واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
بادل پھٹنے کا یہ واقعہ شام کے قریب پانچ بجے پیش آیا جس کے بعد کئی ڈھلانوں سے پانی تیز بہاو ¿ کے ساتھ نیچے آیا اور ایک ریلے کی شکل اختیار کرگیا۔
غار سے قریب دوکلومیٹر نیچے ایک مقام پر جہاں یاتریوں کیلئے بڑی تعداد میں ٹینٹ لگے ہوئے تھے اور کئی مفت لنگر کام کررہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ ہلاک شدگان یاتری تھے یا انکی معاونت کرنے والے رضاکار۔ ہلاک شدگان میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
حکام نے فوری طور بچاو ¿ کارروائی شروع کی۔ ہیلی کاپٹر سروس کو استعمال میں لاکر کئی زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو ایل جی منوج سنہا سے بات کی اور امرناتھ غار کی عبادت گاہ کے قریب آنے والے سیلاب کے بعد کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔
شاہ نے ٹوےٹ کیا”میں نے ایل جی شری منوج سنہا جی سے بات کی ہے اور بابا امرناتھ جی کے غار کے قریب بادل پھٹنے سے پیدا ہونے والے سیلاب سے متعلق صورتحال کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ این ڈی آر ایف، سی آر پی ایف، بی ایس ایف اور مقامی انتظامیہ بچاو ¿ کے کام میں لگی ہوئی ہے۔ لوگوں کی جان بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ میں تمام عقیدت مندوں کی خیر خواہی کرتا ہوں۔“