اتوار, ستمبر 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبےکا قتل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-08
in تازہ تریں
A A
جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبےکا قتل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر/۸جولائی(ویب ڈیسک)
جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے نارا شہر میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یہ حملہ ایک تقریب کے دوران ہوا جہاں ان پر دو بار گولی چلائی گئی جس میں سے ایک ان کی پیٹھ پر لگی۔ گولی لگنے کے بعد شنزو آبے زمین پر گر گئے۔
واضح رہے کہ شنزو آبے جاپان کے سب سے طویل عرصہ تک رہنے والے وزیر اعظم ہیں جو 2006 میں ایک سال تک وزیر اعظم رہے اور پھر 2012 سے 2020 تک آّٹھ سال تک وزیر اعظم رہے۔
شنزو آبے نے صحت کی خرابی کی وجہ سے استعفی دے دیا تھا۔ انھوں نے بعد میں بتایا تھا کہ ان کو بڑی آنت کی ایک بیماری لاحق ہے جسے السرائیٹیو کولائیٹس کہا جاتا ہے۔
ٹوکیو کے سابق گورنر یوئچی ماسوزی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ 67 سالہ سابق وزیر اعظم حملے میں زخمی ہونے کے بعد کارڈیو پلمنری اریسٹ کی حالت میں تھے۔
جاپان میں یہ اصطلاح کسی شخص کی باضابطہ طور پر موت کی تصدیق سے قبل استعمال کی جاتی ہے۔
چیف کیبنٹ سیکرٹری ہیروکازو ماٹسونو نے واقعے کے بعد رپورٹرز کو بتایا تھا کہ ’سابق وزیر اعظم کو نارا شہر میں ساڑھے گیارہ بجے کے قریب گولی ماری گئی۔ ایک شخص، جس پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہے، حراست میں لیا جا چکا ہے۔‘انھوں نے کہا تھا کہ ’وجہ جو بھی ہو، ایسے ظالمانہ قدم کو کسی طرح بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش گرفتار:پولیس

Next Post

 امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، پانچ ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘

 امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے سیلابی صورتحال، پانچ ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.