جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیر اعلیٰ کاکاموں کی جلد تکمیل اور ریونیو کی وصولی میں تیزی لانے پر زور

ڈسٹرکٹ کیپکس ، سی ڈِی ایف ، ایس اے ایس سی آئی کے منصوبوں اور مالیاتی اِشاروں کا جائزہ ڈی آئی پی آر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-12
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلیٰ کاکاموں کی جلد تکمیل اور ریونیو کی وصولی میں تیزی لانے پر زور
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے آج ڈِسٹرکٹ کیپکس، حلقہ بندی ترقیاتی فنڈ (سی ڈِی ایف) کے کاموں، ایس اے ایس سی آئی پروجیکٹوں اور جموں و کشمیر کی مجموعی مالی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔
پرنسپل سیکرٹری فائنانس نے شعبہ وار تفصیلی جائزہ پیش کیا جس میں کامیابیوں، رُکاوٹوں اور مطلوبہ عمل کا خاکہ پیش کیا۔
وزیر اعلیٰ نے ڈِسٹرکٹ کیپکس بشمول مرکزی مالی معاونت کے تحت سکیموں کے اخراجات کا جائزہ لیتے ہوئے۲۶۔۲۰۲۵ مالی سال کیلئے اِنتظامی منظوریوں، ٹینڈروں اور مختص شدہ کاموں کی صورتحال کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے ہر محکمے کو مقررہ وقت میں کام مکمل کرنے، عملی تاخیر سے بچنے اور جاری اور نئے منظور شدہ کاموں کی زمین پر جلد تکمیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ ’تمام شعبوں میں آمدنی بڑھائی جائے اور غیر ضروری اخراجات پر سخت کنٹرول کیا جائے‘ اور محکموں سے کہا کہ سال کے باقی مہینوں میں اس رفتار کو برقرار رکھیں۔
وزیراعلیٰ نے ایم ایل اے کے ترجیحی کاموں اور نومبر۲۰۲۵ ء کی فزیکل تصدیقی رِپورٹوں کے نتائج کے ساتھ پی آر آئی، بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی کے تجویز کردہ کاموںکے تحت شعبہ وار پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے زور دیا کہ سخت فیلڈ لیول مانیٹرنگ ضروری ہے اور تمام ضلع ترقیاتی کمشنروںکو ہدایت دی کہ معیار، شفافیت اور یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ کی بروقت جمع کرنے کو عمل درآمد کے ناقابلِ معاوضہ اجزأ کے طور پر یقینی بنایا جائے۔
میٹنگ میں ایس اے ایس سی آئی پارٹ۔اوّل کے تحت جاری اور نئے شروع کئے گئے پروجیکٹوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ کاموں کی تکمیل میں تیزی لائیں، رُکاوٹوں کو پیشگی حل کریں اور ایس اے ایس سی آئی کے تحت مقررہ اِدارہ جاتی اِصلاحات کو تیز کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایس اے ایس سی آئی جموں و کشمیر کے بنیادی ڈھانچے اور حکمرانی میں بہتری کے ایجنڈے کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور تاخیرسکیم کے اصل مقصد کو متاثر کرتی ہے۔
میٹنگ میں مالی شمولیت کے اقدامات بالخصوص پی ایم شرم یوگی ماندھن (پی ایم ۔ ایس وائی ایم)، رجسٹریشن کی مہم اور پنشنروںکے ڈیجیٹل لائف سر ٹیفکیٹ کی تازہ کاری کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پی ایم۔ایس وائی ایم کو ایک مفید اور سماجی طور پر اہم سکیم قرار دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ ناقابل احاطہ علاقوں میں بیداری بڑھائیں تاکہ سب کو فائدہ پہنچے اور اہل اَفراد محروم نہ رہیں۔
اُنہوں نے تمام اَضلاع کو ہدایت دی کہ کیپکس کے کام جلد مکمل کریں اور ٹینڈروںاور کاموں کی مختص کاری میں تاخیر نہ ہو۔ اُنہوں نے سی ڈی ایف کے حوالے سے ایم ایل اے کے ساتھ مضبوط ہم آہنگی قائم کرنے اور اثر پذیر کاموں کو ترجیح دینے کی ہدایت دی اور کہا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر سری نگر کے ذریعے شفاف سی ڈی ایف انتظام کے لئے اختیار شدہ نظام کو تمام اَضلاع میں لازمی طور پرعملایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے ایس این اے اور ایس پی اے آر ایس ایچ فنڈز کے مؤثر اِستعمال اور غیر خرچ شدہ رقوم کے جمع ہونے سے بچنے پر بھی زور دیا۔
عمرعبداللہ نے مالی احتیاط، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام مرکوز گورننس کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے تمام محکموں کو قریبی رابطہ رکھنے اور یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ مالی سال۲۶۔۲۰۲۵ پروجیکٹوں کی تکمیل اور آمدنی کی کارکردگی میں نمایاں پیش رفت کا سال بنے۔
میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، وزیراعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، پرنسپل سیکرٹری فائنانس سنتوش دی ویدیا، سیکرٹری دیہی ترقیات وپنچایتی راج اعجاز اسد، تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں ، ڈائریکٹر جنرل اکاؤنٹس و خزانہ، ڈائریکٹر جنرل ریسورسز، ڈائریکٹر جنرل بجٹ اور دیگر سینئر اِفسران نے شرکت کی جبکہ جموں سے باہر تعینات اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور میں کالعدم تحریک حریت سے جڑے مقامات پر چھاپے ،متعدد گھروں کی تلاشی

Next Post

چینی شہری ویزا خلاف ورزیوں پر ہانگ کانگ ڈی پورٹ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
چینی شہری ویزا خلاف ورزیوں پر ہانگ کانگ ڈی پورٹ

چینی شہری ویزا خلاف ورزیوں پر ہانگ کانگ ڈی پورٹ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.