سرینگر/۸جولائی
شمالی کشمیر کے کپوارہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر در اندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے دوران چھڑنے والے انکاؤنٹر میں ایک فوجی جوان اور ایک جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔
سرکری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں ایل او سی پر سیکورٹی فروسز جوانوں نے جمعے کی علی الصبح مشکوک نقل و حمل دیکھی۔انہوں نے کہا کہ فوجی جوانوں کے چلینج پر در اندزوں نے فائرنگ شروع کردی جس کا جواب دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گولیوں کے تبادلے کے نتیجے میں ایک جنگجو ہلاک جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوگیا۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ زخمی جوان کو فوری طور نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔مہلوک فوجی جوان کی شناخت 6 جے اے کے سے وابستہ جسویر سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کی تحویل سے ایک اے کے 47 رائفل، چار پستول، تین اے کے 47 میگزین، تین پستول میگزین، پانچ ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحہ و وگلہ بارود برآ مد کیا۔
دریں اثنا سیکورٹی فورسز نے اس پورے جنگل علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔