بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۰دسمبر تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی۷ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وادی میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے نیچے درج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے۲۰دسمبر تک موسم میں وسیع پیمانے پر کسی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیا ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۹دسمبر کو موسم جزوی سے مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ۱۰سے۱۲دسمبر تک بھی وادی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں ایک کمزور مغربی ہوا کے داخل ہونے سے۱۳دسمبر سے ۱۵دسمبر تک مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ شام یا صبح کے وقت شمالی اور وسطی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۶سے ۱۹دسمبر تک موسم ایک بار موسم جزوی ابر آلود جبکہ۲۰دسمبر کو مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد میں۲۱؍اور۲۲دسمبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس دوران کشمیر کے علاقوں میں درمیانی سے ہلکے درجے کی دھند چھائی رہ سکتی ہے جبکہ صوبہ جموں میں بھی کہیں کہیں اس طرح کی صورتحال متوقع ہے ۔
دریں اثنا وادی میں سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے جس نے لوگوں کو خاص طور پر صبح اور شام کے وقت گھروں میں ہی محصور کر دیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کا ضلع پلوامہ وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ شوپیاں ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وادی کے ایک سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قصبہ قاضی گنڈ میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۹ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زوجیلا پاس پر شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۱۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے لیہہ اور کرگل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں آنے والے دنوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم۱۴؍اور۱۵دسمبر کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پن بجلی پروجیکٹ ڈیولپر معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، مقامی افراد کو روزگار نہیں دے رہے:کچلو

Next Post

والد کونابالغ بیٹے کو گاڑی چلانے دینے پر تین سال قید کی سزا‘۲۵ ہزار روپے جرمانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
والد کونابالغ بیٹے کو گاڑی چلانے دینے پر  تین سال قید کی سزا‘۲۵ ہزار روپے جرمانہ

والد کونابالغ بیٹے کو گاڑی چلانے دینے پر تین سال قید کی سزا‘۲۵ ہزار روپے جرمانہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.