پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

این سی کے تین نئے ارکانِ راجیہ سبھا نے حلف اٹھایا ایوانِ بالا میں نمائندگی بحال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-02
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
این سی کے تین نئے ارکانِ راجیہ سبھا نے حلف اٹھایا ایوانِ بالا میں نمائندگی بحال
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر/یکم دسمبر
راجیہ سبھا کیلئے حال ہی میں منتخب ہونے والے تین اراکین نے نئی دہلی میں حلف وفاداری اٹھایا۔ نائب صدر جمہوریہ و چیئرمین راجیہ سبھا سی پی رادھا کرشنن نے تینوں اراکین کو ایوانِ بالا کا رکن بننے کا باضابطہ اختیار دیا۔
اس تقریب کے ساتھ ہی تقریباً چار برس بعد جموں و کشمیر کی نمائندگی راجیہ سبھا میں بحال ہوگئی، جو مرکز کے زیر انتظام خطے کیلئے پارلیمانی سطح پر ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے ۔
تقریب میں سب سے پہلے نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما سجاد احمد کچلو نے حلف لیا، جنہوں نے اردو میں حلف لینے کا فیصلہ کیا۔ ان کا یہ قدم ریاستی تہذیب، لسانی ورثے اور کشمیریوں کے جذبات کی عکاسی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔
کچلو نے حلف لینے کے بعد میڈیا سے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کی آواز کو ایوانِ بالا میں مضبوطی سے پیش کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور ترقی، امن و استحکام کیلئے اپنی خدمات انجام دیں گے ۔
سجاد کچلو کے بعد گروندر سنگھ اوبرائے المعروف شمّی اوبرائے نے حلف لیا، جنہوں نے پنجابی کا انتخاب کیا۔ ایک سکھ شخصیت کے طور پر اوبرائے کا پنجابی میں حلف لینا ریاست میں لسانی و ثقافتی تنوع کی خوبصورت جھلک پیش کرتا ہے ۔
تیسرے رکن چودھری محمد رمضان تھے ، جنہوں نے اوبرائے کے بعد ایوان بالا کا حلف اٹھایا۔ رمضان کا شمار جموں و کشمیر کی نمایاں سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل سیاسی و عوامی خدمات کا تجربہ رکھتے ہیں۔چودھری رمضان نے اپنی مادری زبان یعنی کشمیری کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر سے ایک اور رکنِ راجیہ سبھا ست شرما نے چند روز قبل ہی نائب صدر کے روبرو حلف اٹھایا تھا۔ یوں اب مرکزی خطے کے چار اراکین مکمل طور پر ایوان کا حصہ بن چکے ہیں۔
جموں و کشمیر کی راجیہ سبھا نشستیں فروری ۲۰۲۱میں خالی ہو گئی تھیں جب غلام نبی آزاد، میر محمد فیاض، شمشیر سنگھ منہاس اور نذیر احمد لاوے کی مدت مکمل ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ریاست میں اسمبلی نہ ہونے اور انتخابی عمل کے غیر فعال ہونے کے باعث یہ نشستیں خالی رہیں، جس سے مرکز کے زیر انتظام خطے کی ایوان بالا میں نمائندگی عملاً ختم ہو گئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چار برس بعد یہ نمائندگی بحال ہونا ایک اہم آئینی اور جمہوری مرحلہ ہے ، جو نہ صرف عوامی نمائندگی کی بحالی کی علامت ہے بلکہ سیاسی نقطئہ نظر سے بھی اسے مثبت تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، نو منتخب راجیہ سبھا اراکین کی رکنیت کے بعد امکان ہے کہ مرکز اور جموں و کشمیر کے درمیان پارلیمانی سطح پر مکالمہ اور تعاون میں اضافہ ہوگا۔ مزید یہ کہ اب جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت کو ایوانِ بالا میں اہم کمیٹیوں اور پارلیمانی مباحثوں میں اپنی موجودگی درج کرانے کا موقع ملے گا، جو پالیسی سازی پر اثرانداز ہوسکتا ہے ۔
عوامی اور سیاسی حلقوں نے بھی اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے ۔ کئی سیاسی جماعتوں نے اسے ’جمہوریت کا احیاء‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راجیہ سبھا میں نمائندگی کا ہونا خطے کے لئے ناگزیر تھا۔
راجیہ سبھا میں نمائندگی ملنے کے بعد اب یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ آنے والے مہینوں میں یہ اراکین کس ایجنڈے اور ترجیحات کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔
جموں و کشمیر کے عوام کی نظر اب اس بات پر ہوگی کہ یہ اراکین کس طرح خطے کی مجموعی ترقی کے لئے موثر کردار ادا کرتے ہیں اور ایوان بالا میں کیا موقف اختیار کرتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹھٹھرتی سردیوں کا زور قدرے کم زوجیلا پاس پر ہلکی برف باری

Next Post

’ڈراما‘ وہ ہے جو اہم مسائل پر بحث کی اجازت نہیں دیتا: پرینکا گاندھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
مہنگائی لوگوں کی محنت کی کمائی کو متاثر کر رہی ہے: پرینکا

’ڈراما‘ وہ ہے جو اہم مسائل پر بحث کی اجازت نہیں دیتا: پرینکا گاندھی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.