بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

۲۰۰۷ کے بعد کشمیر کا سردترین نومبر

گزشتہ شب کاسرینگر کا منفی۵ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے چار ڈگری سینٹی گریڈ کم ہے:ماہرین موسمیات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-29
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۲۰۰۷ کے بعد کشمیر کا سردترین نومبر

cold srinagar

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے‘۱۰ دسمبر تک کشمیر میں زیادہ تر خشک موسم رہنے کا امکان ہے

سرینگر/۲۸نومبر
کشمیر ۲۰۰۷ کے بعد اپنا سردترین نومبر دیکھ رہا ہے، جہاں کم از کم درجہ حرارت کئی مقامات پر نقط انجماد سے نیچے گر گیا ہے ۔
حکام نے جمعہ کو بتایا کی سرینگر میں گزشتہ شب موسم سرما کی سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی، جہاں کم از کم درجہ حرارت منفی۵ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جو گزشتہ رات کے منفی۴ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم تھا۔ شہر میں گزشتہ چند دنوں سے رات کے درجہ حرارت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرینگر میں رات کا درجہ حرارت موسم کے معمول سے چار ڈگری سے بھی زیادہ کم رہا۔
حکام کے مطابق وادی کے کئی موسمی اسٹیشنوں نے ۲۰۰۷ کے بعد نومبر کے مہینے میں سب سے کم رات کا درجہ حرارت ریکارڈ کیا ہے۔
سرینگر میں۲۸ نومبر۲۰۰۷ کو کم از کم درجہ حرارت منفی۸ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ نومبر میں سرینگر کا تاریخ کا سب سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو ۱۹۳۴ میں ریکارڈ ہوا تھا۔
حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کونی بل نے گزشتہ رات وادی میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا، جو منفی۶ ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ وادی کے گیٹ وے قصبہ قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی۴ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ شمالی کشمیر کے کپواڑہ میں یہ منفی۸ء۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ میں کم از کم درجہ حرارت منفی ۸ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ رہا، پہلگام سیاحتی مقام پر یہ منفی ۵ء۵ ڈگری سینٹی گریڈ، اور گلمرگ اسکی ریزورٹ میں منفی ۴ء۱ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے ۱۰ دسمبر تک کشمیر میں زیادہ تر خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے اور کہا ہے کہ رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
تاہم اس سرد لہر نے انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر جو اثرات ڈالے ہیں، وہ اس بار زیادہ نمایاں ہیں۔
ڈل جھیل میں یخ بستہ ہوائیں شکارا چلانے والوں کیلئے سخت مشکلات کا باعث بن گئی ہیں۔ شکارا چلانے والے فیاض احمد نے بتایا’’صاحب، صبح کے وقت تو ہاتھ جمنے لگتے ہیں، چپو پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ پانی کی سطح پر پتلی برف بھی بنتی ہے ، جس سے شکارا آگے بڑھانے میں دقت ہوتی ہے ۔ اس سردی میں سیر کرنے والے سیاح کم نکلتے ہیں، رزق پر بھی اثر پڑ رہا ہے ‘‘۔
فیاض کے مطابق گزشتہ چند برس میں نومبر میں ایسی ٹھنڈ کم ہی دیکھی گئی تھی، لیکن اس سال سردی نے وقت سے پہلے ہی شدت اختیار کر لی ہے ۔
شکارا اسٹینڈ پر موجود ایک اور نوجوان فیاض خان نے کہا’’سڑکوں پر دھند ہے اور جھیل پر ہوائیں تیز، ہم لوگ روزانہ گرم پانی ساتھ رکھتے ہیں تاکہ ہاتھ تھوڑا گرم ہو جائیں۔ لیکن پھر بھی سردی جسم کا زور توڑ دیتی ہے ‘‘۔
سرینگر کے لال چوک، مہاراج بازار اور نوہٹہ میں کئی دکانداروں نے بتایا کہ شدید ٹھنڈ نے خرید و فروخت پر بھی اثر ڈالا ہے ۔
کپڑوں کے تاجر شاہد حسین کے مطابق’’نومبر میں لوگ عام طور پر جاڑے کے کپڑے خریدنے آ جاتے ہیں، لیکن اس بار ٹھنڈ اتنی اچانک بڑھی کہ لوگ گھروں سے نکلنے میں ہی ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں‘‘۔
شہر کے کئی علاقوں میں سب سے زیادہ مسئلہ پانی کی فراہمی کا پیدا ہوا ہے ۔نوہٹہ کے رہائشی ارشاد بٹ کا کہنا تھا’’صبح پانچ بجے پائپوں سے پانی نہیں آتا، کہیں کہیں لائنیں مکمل منجمد ہو جاتی ہیں۔ ہمیں گرم پانی ڈال کر راستہ کھولنا پڑتا ہے ۔ گھر کے چھوٹے بچے بھی سردی سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں‘‘۔
وادی کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت کہیں زیادہ ہے ۔ زو جیلا پاس میں درجہ حرارت منفی۱۶ڈگری تک گرنے سے سرد ہوائیں سوئیوں کی طرح چبھ رہی ہیں۔
گاندربل کے دراس روڈ پر ایک ڈرائیور نے بتایا’’سردی اتنی ہے کہ گاڑی کا انجن صبح اسٹارٹ نہیں ہوتا، ڈیزل جم جاتا ہے ۔ برفانی ہوا چہرہ جلا دیتی ہے ۔ زو جیلا میں کھڑے رہنا چند منٹ سے زیادہ بھی آسان نہیں‘‘۔
سخت سردی نے عام شہریوں کو بھی ذہنی اور جسمانی طور پر پریشان کر دیا ہے ۔ایک خاتون شائستہ جاوید نے بتایا’’صبح سویرے بچوں کو اسکول بھیجنا مشکل ہو گیا ہے ۔ گھر میں ہیٹر چلانے کے باوجود کمروں میں ٹھنڈ محسوس ہوتی ہے ‘‘۔
بزرگ شہری غلام حسن کا کہنا ہے ’’یہ سردی نومبر میں کم ہی پڑتی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ چلّۂ کلان نے اس بار جلدی دستک دے دی ہے ‘‘۔
محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز تک موسم خشک مگر بے حد سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمان صاف رہنے سے رات کے وقت زمینی سطح تیزی سے ٹھنڈی ہو رہی ہے ، جس کے باعث درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے ۔
حالیہ سرد لہر نے وادی میں نہ صرف سردی کا احساس بڑھا دیا ہے بلکہ روزمرہ زندگی پر بھی گہرے اثرات چھوڑے ہیں۔ ڈل جھیل کے شکارا والوں سے لے کر بازاروں کے دکانداروں تک، اور گھروں میں بیٹھے عام شہریوں تک سبھی اس سوال میں مبتلا ہیں کہ نومبر میں اتنی شدید ٹھنڈ آخر کہاں سے آ گئی۔
اگر موسم یہی رہا تو ماہرین کے مطابق دسمبر اور چلّۂ کلان اس سال معمول سے کہیں زیادہ سخت ہو سکتے ہیں۔(ندائے مشرق خبر)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شدید سردی کے باعث معمول کی سرگرمیاں محدود لیکن قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں

Next Post

پاکستانی سیاست کا بڑا تضاد: ’ووٹ کو عزت دو‘ سے’’اقتدار کو تحفظ دو‘ تک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پاکستانی سیاست کا بڑا تضاد: ’ووٹ کو عزت دو‘ سے’’اقتدار کو تحفظ دو‘ تک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.