بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’نوجوانوں کو رجعت پسند گروپوںکیخلاف آگے آنا ہوگا‘

نوجوان یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیں اور بہتر دنیا تعمیر کریں :سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-26
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

جموں/۲۵ نومبر
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے منگل کے روز نوجوانوں سے کہا کہ وہ کشمیر وادی میں ریڈیکلسیشن میں ملوث تنظیموں اور افراد کے خلاف آگے آئیں۔
وہ جموں میں شعبۂ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور اسکول گیمز فیڈریشن آف انڈیا (ایس جی ایف آئی) کی جانب سے منعقدہ ۶۹ویں نیشنل اسکول گیمز کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اپنے خطاب میں‘لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ یکجہتی کے جذبے کو پروان چڑھائیں اور امتیاز سے پاک دنیا کی تعمیر کریں۔
‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’نوجوان کھلاڑی قوم کی تقدیر کے معمار ہیں اور وہ اس ملک کے سنہرے مستقبل کی تعمیر کے لیے قومی اتحاد کے جذبے کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہیں۔ قومی اہداف کے لیے کام کرنے والی نوجوان توانائی معاشرے میں حرکیّت لاتی ہے‘‘۔
سنہانے تمام فاتحین اور شرکا کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے ٹیموں کے مینیجمنٹ، کوچز اور عہدیداروں کو نیشنل اسکول گیمز کے کامیاب انعقاد پر دلی مبارک باد بھی دی۔
ایل جی نے نوجوانوں سے کہا’’بڑے خواب دیکھیں اور ان خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ رکھیں۔ رول ماڈلز کی حیثیت سے آپ معاشرے میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور آنے والی نسلوں کو، میدان میں بھی اور میدان سے باہر بھی، متاثر کرنے کی بڑی ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے۔ کھیل کے میدان سے لے کر نچلی سطح تک، آپ کو کھیلوں کے ذریعے ترقی پسند پالیسیوں اور سماجی تبدیلی کی مسلسل کوشش کرتے رہنا چاہیے‘‘۔
‘لیفٹیننٹ گورنرنے فاتح ٹیموں اور دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں پیش کیں۔ انہوں نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی ایک کمپینڈیم بھی جاری کی۔
ان کھیلوں میں فٹبال، ووشو، تائیکوانڈو اور ٹیبل ٹینس کے چار ڈسپلن شامل تھے، جن میں ملک کی۳۴ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
محترمہ یاشا مْدگل، کمشنر/سیکریٹری یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس؛ محترمہ انورادھا گپتا، ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس‘سینئر عہدیداران، نمایاں اسپورٹس شخصیات اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

ڈی آئی پی آر

 

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’میرٹ پرداخلے سے محروم کرنا انہیں شدت پسندی کی طرف دھکیل سکتا ہے ‘

Next Post

جموںکشمیرمیں تقریباً ایک ارب ٹن چونا پتھر کے ذخائر موجود ہیں:مرکز

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
جموںکشمیرمیں تقریباً ایک ارب ٹن چونا پتھر کے ذخائر موجود ہیں:مرکز

جموںکشمیرمیں تقریباً ایک ارب ٹن چونا پتھر کے ذخائر موجود ہیں:مرکز

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.