جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

’صارفین پر بجلی گرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ‘

میں وزیر بجلی بھی ہوں منظوری تو دورکی بات ہے ۲۰ فیصد فیس اضافے کی کوئی فائل تک میرے پاس نہیں آئی:وزیرا علیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-25
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, کاروبار
A A
منریگا۱۵۰دن کرنے کی منظوری‘وزیرا علیٰ کا مرکز کا شکریہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

’ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای میںداخلوں میں مذہب کی بنیاد پر کسی طرح کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے‘

جموں/۲۴ نومبر
جموں کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کے روز یو ٹی میں بجلی کے نرخ بڑھانے سے متعلق افواہوں اور شری ماتا ویشنوی دیوی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس (ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای) میں داخلوں پر پیدا ہونے والے تنازع‘دونوں پر اپنا واضح مؤقف رکھتے ہوئے کہا کہ بجلی فیس میں کوئی اضافہ تجویز ہے اور نہ ہی داخلوں میں مذہب کی بنیاد پر کسی طرح کی مداخلت ناقابلِ قبول ہے۔
وادی میں مقررہ پیک اوقات کے دوران کھپت کے لیے بنیادی پاور ٹیرف پر ۲۰ فیصد سرچارج عائد کرنے کی خبروں کو مسترد کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا’’بجلی کے نرخ بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں، اور مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کہاں سے شروع ہوئی‘‘۔
یونین کوئلہ و مائنز کے وزیر جی کشن ریڈی، عبداللہ اور ان کے نائب سرندر چودھری نے اننت ناگ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں سات چونے کے پتھر (لائم اسٹون) کے بلاکس کی پہلی بار نیلامی کا آغاز کیا‘جو ۲۰۱۵ میں متعارف کرائے گئے مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ کے تحت اصلاحات کو آگے بڑھانے کا ایک اہم قدم ہے۔
عمرعبداللہ نے کہا’’میں خود پاور منسٹر بھی ہوں، اور اب تک ایسی کوئی گفتگو (ٹیرف بڑھانے کے متعلق) نہیں ہوئی، دستخط تو دور کی بات۔ حکومت کے سامنے ٹیرف بڑھانے کی کوئی تجویز نہیں ہے‘‘۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ بجٹ میں پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ بجلی فیس میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا’’بلا وجہ اس معاملے کو مسئلہ بنایا گیا ہے‘‘۔
سات لائم اسٹون بلاکس کی ای نیلامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ’سیاسی دوستوں‘کے کسی بھی شک و شبہ کو دور کرنا چاہتے ہیں کہ یہ بلاکس کسی کو نہیں دیے جائیں گے یا مرکزی حکومت کا ان پر کوئی کنٹرول ہوگا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’یونین وزارتِ مائنز ہماری مدد کر رہی ہے تاکہ بلاکس شفاف طریقے سے نیلام ہوں اور جموں و کشمیر میں کان کنی کا کام شروع ہو۔ لائم اسٹون سیمنٹ کا بہت اہم خام مال ہے، اور کوشش یہ ہوگی کہ نہ صرف کان کنی ہو بلکہ آس پاس سیمنٹ کی صنعت بھی قائم کی جائے، جو بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرے گا‘‘۔
عمر عبداللہ نے بی جے پی کے اْس مؤقف پر سخت اعتراض کیا جو انہوں نے شری ماتا ویشنوی دیوی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس میں پہلی بار ایم بی بی ایس داخلوں سے متعلق اختیار کیا ہے، اور کہا کہ میرٹ کے بغیر نشستیں دینے کے کسی بھی اقدام کیلئے سپریم کورٹ کی منظوری درکار ہوگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئین میں ایک لفظ ہے ’سیکولر‘، اور اگر وہ (بی جے پی) ملک کو سیکولر نہیں رکھنا چاہتے تو پہلے اس لفظ کو نکالیں۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ وہ سمجھ نہیں پا رہے کہ شری ماتا ویشنوی دیوی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس کی پہلی فہرست میں ایک خاص کمیونٹی کے زیادہ تر امیدواروں کے منتخب ہونے پر اتنا ’ہنگامہ‘کیوں ہو رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’جب اسمبلی نے ماتا ویشنوی دیوی یونیورسٹی کے قیام کا بل پاس کیا تھا، کہاں لکھا تھا کہ ایک مخصوص مذہب کے طلبہ کو اس کے دائرے سے باہر رکھا جائے گا؟ اْس وقت کہا گیا تھا کہ داخلے مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے‘‘۔
اس سال ماتا ویشنوی دیوی یونیورسٹی کو۵۰؍ ایم بی بی ایس نشستیں منظور ہوئی ہیں۔ تاہم ۲۶۔۲۰۲۵ کے تعلیمی سال کے پہلے بیچ میں ایک مخصوص کمیونٹی کے ۴۲ طلبہ کے داخلے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے، دائیں بازو کے ہندو گروپ اس عمل پر سوال اٹھا رہے ہیں اور اس نئے قائم ادارے کے لیے’اقلیتی ادارے‘ کا درجہ طلب کر رہے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ داخلے میرٹ کی بنیاد پر دیے گئے کیونکہ ادارے کو اقلیتی درجہ نہیں دیا گیا تھا، اس لیے مذہب پر مبنی کوئی ریزرویشن لاگو نہیں ہو سکتا تھا۔
بی جے پی ایم ایل ایز کے ایک وفد نے، قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما کی قیادت میں، ہفتہ کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور داخلہ فہرست کے منسوخی اور صرف ان طلبہ کے لیے نشستیں مخصوص کرنے کا مطالبہ کیا جو ماتا ویشنوی دیوی میں یقین رکھتے ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا’’کچھ لوگ میرٹ پر مبنی داخلے پسند نہیں کرتے۔ اگر آپ میرٹ کے بغیر داخلے چاہتے ہیں تو سپریم کورٹ سے اجازت لیں، کیونکہ جہاں تک مجھے علم ہے بغیر میرٹ کے داخلہ دینا ممکن نہیں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئین مذہب کی بنیاد پر داخلے کی اجازت نہیں دیتا۔’’اگر کل حکومت صرف مذہب کی بنیاد پر فیصلے لینا شروع کر دے تو سماجی بہبود کی اسکیموں، راشن تقسیم وغیرہ کا کیا ہوگا؟ پولیس اپنا فرض مذہب کی بنیاد پر ادا کرے گی؟ ہمارے آئین میں لفظ ‘سیکولر’ ہے۔ اگر آپ اس ملک کو سیکولر نہیں رکھنا چاہتے تو پہلے وہ لفظ ہٹا دیں‘‘۔
عمرعبداللہ نے سنیل شرما کو مشورہ دیا کہ وہ اسمبلی میں پاس کیا گیا ایکٹ پڑھیں جو ریکارڈ پر موجود ہے۔
انہوں نے کہا’’بطور قائدِ حزبِ اختلاف، وہ (شرما) چیک کر سکتے ہیں کہ کہیں لکھا ہے کہ نشستیں مذہب کی بنیاد پر بانٹی جائیں گی۔ وہاں تو میرٹ کی بنیاد پر نشستیں دینے کی بات لکھی ہے۔ جن طلبہ نے میرٹ کی بنیاد پر نشستیں حاصل کیں، ان کا کیا قصور ہے‘‘؟
وزیراعلیٰ نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ داخلہ امتحان پاس کرنے کے لیے محنت کریں۔
شرما کے اس بیان پر کہ ایل جی سنہا نے داخلہ فہرست منسوخ کرنے اور آئندہ نشستیں مخصوص کرنے کے مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،عمر عبداللہ نے کہا’’کوئی کس طرح ایسی یقین دہانی کر سکتا ہے؟ پھر تو آپ ماتا ویشنوی دیوی یونیورسٹی اور اسپتال کو بھی الگ کیوں کر رہے ہیں؟ پھر کہیے کہ اسپتال مزار کی عطیات سے بنایا گیا ہے، اور مسلمان یا غیر ہندو وہاں علاج نہیں کرا سکتے‘‘۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جب اسمبلی نے ایکٹ پاس کیا تھا اور یونیورسٹی کے لیے زمین دی گئی تھی، واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ نشستیں مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف میرٹ کی بنیاد پر دی جائیں گی۔(ندائے مشرق خبر)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل جی سنہا کا سنجواں میں پولیس کمانڈو ٹریننگ سینٹر کا دورہ

Next Post

اسرائیلی حملے میںحزب اللہ کے چیف آف سٹاف ہیثم علی طبطبائی ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک

اسرائیلی حملے میںحزب اللہ کے چیف آف سٹاف ہیثم علی طبطبائی ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.