پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

درنگ واٹر فال پھر سے آباد، سیاحوں کی واپسی نے سیاحتی مقام میں نئی روح پھونک دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-25
in اہم ترین, تازہ تریں, کاروبار, مقامی خبریں
A A
کشمیریوں کا جذبہ انسانیت بے مثال ہے ، ہمیں ہر قدم پر سہارا ملا:سیاحوں کا اظہارِ تشکر

tourist

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر/۲۴نومبر
وادیٔ کشمیر کے معروف سیاحتی مقام درنگ واٹر فال نے عارضی بندش کے بعد ایک بار پھر اپنی پرکشش فطری خوبصورتی کے ساتھ سیاحوں کا خیرمقدم شروع کر دیا ہے ۔
گزشتہ چند مہینوں سے بند رہنے کے بعد جب انتظامیہ نے درنگ کو باضابطہ طور پر دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تو سیاحوں کی بڑی تعداد نے یہاں کا رخ کیا اور پورے علاقے میں پھر سے رونق لوٹ آئی۔
درنگ، جو برفیلی آبشار، سبزہ زاروں، گنگناتی ندیاں، غار نما قدرتی ساخت اور پتھریلی راستوں کے سبب کشمیر کی منفرد شناخت سمجھا جاتا ہے ، ایک بار پھر سیاحوں کی موجودگی سے گونج اٹھا ہے ۔ بندش کے دوران مقامی کاروباری طبقہ، جس میں گھوڑے والے ، ریڑھی دار، فوٹو گرافرز، گائیڈز اور چھوٹے دکاندار شامل ہیں، شدید مالی مشکلات سے دوچار تھا لیکن سیاحوں کی واپسی نے انہیں نئی امید بخشی ہے ۔
حکام کے مطابق درنگ کو حفاظتی وجوہات کے باعث عارضی طور پر سیاحوں کے لیے بند کیا گیا تھا۔ ہماری اولین ترجیح سیاحوں کی سلامتی ہے ۔ ضروری انفراسٹرکچر اور حفاظتی اقدامات کے بعد آج ہم نے درنگ کو دوبارہ عوام کے لئے کھول دیا ہے ۔
پیر کے روز جیسے ہی درنگ کی بحالی کی خبر پھیلی، گلمرگ اور سری نگر میں قیام پذیر ملکی و غیر ملکی ٹورسٹ گاڑیوں میں بھر بھر کر یہاں پہنچنے لگے ۔ سیاح نہ صرف آبشار کے پس منظر میں تصاویر لیتے رہے بلکہ کئی افراد نے برف سے ڈھکی چٹانوں اور نیچے بہتے نیلگوں پانی کے بیچ گھومنے کا لطف اٹھایا۔
ممبئی سے آئی ایک خاتون سیاح کا کہنا تھا’’ہماری ساری چھٹیاں خطرے میں پڑ گئی تھیں کیونکہ درنگ بند تھا، لیکن آج دوبارہ کھلا تو ہم سیدھے یہیں آگئے ۔ یہ جگہ کسی جنت سے کم نہیں‘‘۔
مقامی دکاندار فیاض احمد نے بتایا کہ سیاحوں کی غیر موجودگی نے مارکیٹ کو تقریباً مفلوج کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا’’ہمارے گھروں کا چولہا ٹورسٹ کی وجہ سے جلتا ہے ۔ آج سیاحوں کی واپسی دیکھ کر دل خوش ہوگیا۔ اللہ کرے موسم ٹھیک رہے اور یہاں رش بڑھتا رہے ‘‘۔
درنگ کی مقامی یونین نے بھی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہتر سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے ۔
درنگ، گلمرگ کے کنارے پر واقع ایک فطری شاہکار ہے جو ہر موسم میں اپنی الگ خوبصورتی پیش کرتا ہے -گرمیوں میں سبزہ اور پانی کا شور، سردیوں میں جمے ہوئے آبشار کا دلفریب منظر، اور خزاں میں سنہری پتوں کا جادو۔اسی منفرد حسن نے اسے اس سال کی صفِ اول کے ٹورزم سپاٹس میں شامل کر دیا ہے ۔
امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں یہاں سیاحوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا اور درنگ اپنی کھوئی ہوئی چہل پہل کو دوبارہ پوری شان کے ساتھ حاصل کرے گا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وائٹ کالر دہشت گردی: کشمیر کے امن کیلئے ابھرتا ہوا خاموش خطرہ

Next Post

جسٹس سوریہ کانت سپریم کورٹ کے ۵۳ویں چیف جسٹس بنے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج

جسٹس سوریہ کانت سپریم کورٹ کے ۵۳ویں چیف جسٹس بنے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.