بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیر کے سیاستدان‘بہترین اداکار

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-11-23
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بارش پر مقدمہ

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

بالی ووڈ کی ہر ایک فلم ہٹ یا سپر ہٹ نہیں ہو تی ہے… نہیں ہو سکتی ہے ۔ کوئی کوئی ہٹ یا سپر ہٹ ہو تی ہے‘ لیکن ہر ایک نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ کئی پرڈوسر حضرات ڈوب جاتے ہیں اور کئی کی نیا پار لگ جاتی ہے… لیکن ایک بات ضرور ہے کہ شو جاری ہے… شو جاری رہتا ہے ‘ یہ رکتا نہیں ہے… بالی ووڈ فلمیں بناتا رہتا ہے… نتائج کی فکر کئے بغیر… نہیں صاحب ہمیں بالی ووڈ اور وہاں تیار کی جانی والی فلموں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… کبھی رہی ہو گی لیکن اب نہیں ہے… رہا سوال پھر ہم بالی ووڈ کی بات کیوں کررہے ہیں تو… تو صاحب جواب یہ ہے کہ ہم سوچتے ہیں کہ فلم ہٹ ہونے میں اس کے اداکاروں کا بھی ایک اہم رول ہوتا ہے… اگر بالی ووڈ ایک آدھ سال فلمیں بنانے کا کام ‘ فلموں میں ادا کاری کی ذمہ داری کشمیر کے سیاستدانوں کو تفویض کرے گا تو … تو کیا ہو گا…کیا ہی اچھا ہو گا کہ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ… کہ اس دوران ایک بھی فلم… جی ہاں ایک بھی فلم پٹ نہیں جائیگی بلکہ ہٹ جائیگی اور… اور اس لئے ہٹ جائیگی کہ… کہ اللہ میاں کی قسم کشمیر کے سیاستدانوں سے بہتر ادا کار کوئی نہیں ہو سکتا ہے… ملک بھر میں آپ کو ڈھونڈنے سے بھی ان جیسا کوئی نہیں ملے گا…بالکل بھی نہیں ملے گا۔ اس میں کوئی امتیاز نہیں ہے… سبھی جماعتوں میں ایک سے بڑ ھ کر ایک ادا کار ہے… کیا چھوٹی جماعت اور کیا بڑی … کیا حکمران جماعت اور کیا اپوزیشن… ایسے ایسے ہیرے ان کے ہاں ہیں کہ… کہ اگر کبھی ان کا مقابلہ بالی ووڈ کے نامی گرامی اداکاروں سے ہو جائیگا تو…وہ چاروں خانے چِت ہو جائیں گے… کشمیر کے سیاستدانوںکے سامنے کوئی بھی بالی ووڈ ادا کار ٹک نہیں پائیگا … بالکل بھی نہیں پائیگا …ویسے بھی کشمیر میں اور کشمیر کے حوالے سے نت نئے تجربے ہوتے رہتے ہیں… اگر ایک آدھ تجربہ یہ بھی ہوجائیگا تو… تو اس میں برا ہی کیا ہے کہ… کہ بہت سے پرڈوسروں کا سرمایہ بچ جائیگا… ڈوبنے سے بچ جائیگا کہ… کہ ہم آنکھیں بند کرکے اس بات کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیںکہ کشمیر کے سیاستدانوں جیسا ادا کار کوئی نہیں ہے… کوئی نہیں ہو سکتا ہے… بالکل بھی نہیں ہو سکتا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کے پی ڈی سی ایل کی تجویز: ۲۰ فیصد سرچارج عوام پر ایک اور بوجھ؟

Next Post

جموں میں۴منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد:پولیس

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
Next Post
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد

جموں میں۴منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.