سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں ایک آبشار میں غرقآب ہونے والے ایک لڑکے کی لاش ایک روز بعد منگل کی صبح بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے بدمولہ علاقے سے پیر کی دوپہر سے لاپتہ ایک لڑکے کی لاش منگل کی صبح نمبلن بتنسر آبشار سے بر آمد کی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ ایس ڈی آر ایف، پولیس اور مقامی لوگوں نے انتھک کاوشوں کے بعد لڑکے کی لاش کو منگل کی صبح نمبلن آبشار سے بر آمد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لڑکے کی موت ڈوبنے سے واقع ہونے کا امکان ہے کیونکہ اس کے کپڑے آبشار کے کنارے پر پائے گئے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔