بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’حملہ آوروں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ پر حملہ کی سازش کی تھی‘

یہ ماڈیول دیوالی کے دوران بھی پرہجوم جگہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا‘سازش میں مبینہ طور پر ملوث ۱۵؍افراد حراست میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-13
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’حملہ آوروں نے یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ پر حملہ کی سازش کی تھی‘

attackers had plotted to attack the Red Fort

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

نئی دہلی/۱۲نومبر
دہلی بم دھماکے کے ملزم ڈاکٹر مزمل اور ڈاکٹر عمر نے ایک بڑی دہشت گردانہ سازش کے تحت لال قلعہ کی ریکی کی تھی اور اس ماڈیول کی سازش یوم جمہوریہ کے موقع پر ۲۶جنوری لال قلعہ کو نشانہ بنانے کی تھی۔
ایک اعلیٰ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ یہ ماڈیول دیوالی کے دوران بھی پرہجوم جگہ پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
ذرائع نے بتایا ’’ہم نے انکشاف کیا ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور ڈاکٹر مزمل نے ڈاکٹر عمر کے ساتھ مل کر جنوری کے پہلے ہفتے میں لال قلعہ کی ریکی کی تھی۔ یہ اہم معلومات ڈاکٹر مزمل کے فون کے ڈمپ ڈیٹا سے حاصل کی گئی تھیں‘‘۔
یہ انکشاف ایسے وقت میں ہوا ہے جب سکیورٹی ایجنسیوں کو ’ڈاکٹر ٹیرر ماڈیول‘کیس میں اہم پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔۱۰نومبر کی شام ۶بجکر ۵۲منٹ پر لال قلعہ کے باہر ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں پندرہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور تین کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ تمام گرفتاریاں جموں و کشمیر پولیس نے کی ہیں اور اب تک کل۵۶ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے ۔
تحقیقات کا پتہ جموں و کشمیر کے سری نگر کے نوگام تھانہ علاقے میں سکیورٹی فورسز کو دھمکی دینے والے ایک قابل اعتراض پوسٹر سے چلتا ہے ۔ اس سلسلے میں۱۹ اکتوبر کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
۱۰نومبر کو لال قلعہ کے باہر ہونے والے دھماکے کے بعد شمالی دہلی کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ اس ایف آئی آر میں دھماکے کو بم دھماکہ کا نتیجہ بتایا گیا ہے ۔
تحقیقاتی تفصیلات بتاتی ہیں کہ ڈاکٹر عمر اس چلتی آئی۲۰کار میں سوار تھا جس میں دھماکہ ہوا۔ ڈاکٹر عمر اس معاملے میں جموں و کشمیر پولیس کو مطلوب ہے ۔
ڈاکٹر عمر نے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کی پارکنگ میں تقریباً تین گھنٹے گزارے ، اس دوران وہ کسی سے مسلسل رابطے میں تھا۔ سی سی ٹی وی کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ کار دوپہر۱۹:۳بجے پارک کی گئی تھی اور تین گھنٹے بعد۴۸:۶بجے پارکنگ ایریا سے نکلی، اس وقت جب اس علاقے میں اچھی خاصی بھیڑ تھی۔
این آئی اے اب دہلی دھماکے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ جموں و کشمیر پولیس بھی معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔
دھماکے کے سلسلے میں اب تک ۱۵؍افراد کو گرفتار اور تین کو حراست میں لیا گیا ہے ۔یہ گرفتاریاں جموں و کشمیر پولیس نے کی ہیں اور اب تک کل۵۶ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ ہو چکی ہے ۔
یہ پورا معاملہ سرینگر کے نوگام پولیس اسٹیشن علاقے سے شروع ہوا، جہاں سکیورٹی فورسز کو دھمکیاں دینے والا ایک اشتعال انگیز پوسٹر پایا گیا۔اس سے قبل۱۹؍اکتوبر کو اس دھمکی کے سلسلے میں مقدمہ درج کیا گیا اور تحقیقات شروع ہوئیں۔تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں۲۰سے۲۷؍اکتوبر کے دوران مولوی عرفان احمد واغ (شوپیاں) اورضمیر احمد (واکورہ، گاندربل) کو گرفتار کیا گیا۔
اس کے بعد۵نومبر کو سہارنپور سے ڈاکٹر عادل گرفتار ہوا،جس کے نتیجے میں۷نومبر کو اننت ناگ اسپتال سے ایک اے کے ۴۷رائفل اور دیگر گولہ بارود برآمد ہوا۔پھر۸نومبر کو فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی سے مزید رائفلیں، پستولیں اور گولہ بارود ضبط کیا گیا۔بعد ازاں پوچھ گچھ میں ماڈیول کے مزید ارکان کا انکشاف ہوا،جس کے نتیجے میں ڈاکٹر مزمل گرفتار ہوئے اور اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا۔۹نومبر کو فرید آباد کے دھوج علاقے کے رہائشی مدراسی نامی شخص کو گرفتار کیا گیا۔
تحقیقاتی ایجنسیوں کا دعوی ہے کہ اس کے بعد ۱۰نومبر کو فرید آباد کے ڈھیرا کالونی میں واقع الفلاح مسجد کے امام حافظ محمد اشتیاق کے مکان سے۲۵۶۳کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔اس کے علاوہ دیگر چھاپوں میں۲۵۸کلوگرام مزید دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور ٹائمر ضبط کیے گئے ،یوں کل برآمد شدہ مواد کی مقدار تقریباً۳۰۰۰ کلوگرام تک پہنچ گئی۔پولیس کے مطابق، ان کارروائیوں کے دوران الفلاح یونیورسٹی کا ملازم اور ماڈیول کا رکن ڈاکٹر عمر محمد زیرِ زمین چلا گیا۔
۱۰نومبر کی شام قومی دارالحکومت لال قلعے کے قریب خوفناک دھماکہ ہوا،جس کے بعد دہلی پولیس، نیشنل سکیورٹی گارڈ ‘نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور فارنزک ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور ڈی این اے نمونے ، دھماکہ خیز مواد کے ذرات اور دیگر شواہد جمع کیے ۔جائے حادثہ سے کٹا ہوا ہاتھ برآمد ہوا ہے ، جس کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ڈاکٹر عمر محمد کا ہے ،جن پر خودکش حملہ آور ہونے کا الزام ہے ۔اس کی تصدیق کے لیے ان کی والدہ کے ڈی این اے نمونے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔
اور یہی یونیورسٹی اس دہشت گرد ماڈیول کا مرکز تھی۔عمر کے پڑوسی اور ساتھی ڈاکٹر مزمل شکیل کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔دھماکے میں استعمال ہونے والی کار ڈاکٹر شاہین شاہد کے نام پر رجسٹرڈ تھی،جنہیں بعد میں لکھنؤ سے گرفتار کیا گیا۔انہوں نے مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ وہ تقریباً دو سال تک دھماکہ خیز مواد جمع کرتی رہیں اور دیگر ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر ایک بڑے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی۔پولیس ذرائع کے مطابق، سی سی ٹی وی فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈاکٹر عمر محمد گاڑی چلا رہا تھا، اور دھماکے میں استعمال شدہ مواد فرید آباد میں برآمد شدہ دھماکہ خیز مواد سے مطابقت رکھتا ہے ۔
افسران ابھی یہ جانچ کر رہے ہیں کہ یہ دھماکہ پہلے سے منصوبہ بند تھا یا عمر محمد کے گھبرا جانے کی وجہ سے اچانک پیش آیا۔مزید تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ دہلی لانے سے پہلے وہ گاڑی۲۹؍اکتوبر سے۱۰نومبر تک فرید آباد کے دھوج میں الفلاح میڈیکل کالج میں کھڑی تھی۔۱۱نومبر کو کیس کو باضابطہ طور پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کر دیا گیاتاکہ ماڈیول کی فنڈنگ اور اس کے وسیع نیٹ ورک کی گہرائی سے جانچ کی جا سکے ۔ایجنسی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لال قلعہ دھماکہ ’سنگین دہشت گردانہ واقعہ‘قرار،وزیر اعظم کی صدارت میں سکیورٹی اجلاس

Next Post

کالعدم جماعت اسلامی سے وابستہ افراد/ہمدردوں کے گھروں پر چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
کالعدم جماعت اسلامی سے وابستہ افراد/ہمدردوں کے گھروں پر چھاپے

کالعدم جماعت اسلامی سے وابستہ افراد/ہمدردوں کے گھروں پر چھاپے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.